بين الاقوامي سطح پر " آئين کي بالادستي" کے عنوان سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران: <br /> صدر احمدي نژاد نے عالمي نظام کي اصلاح اور دنيا ميں عدل و انصاف اور ديرپا امن کے قيام کيلئے 10 تجاويز پيش کئے۔
جمعرات 16 May 2013 - 12:19
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر احمدي نژاد نے امريکي وقت کے مطابق پير کي صبح "آئين کي بالادستي" کے عنوان سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کيا- خطاب کے دوران صدر احمدي نژاد نے موجودہ عالمي نظام کي اصلاح اور دنيا ميں عدل و انصاف اور ديرپا امن کے قيام کيلئے 10 تجاويز پيش کئے۔

بين الاقوامي سطح پر "

آئين کي بالادستي" کے عنوان سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران:
صدر احمدي نژاد نے عالمي نظام کي اصلاح اور دنيا ميں عدل و انصاف اور ديرپا امن کے قيام کيلئے 10 تجاويز پيش کئے۔

صدر احمدي نژاد نے امريکي وقت کے مطابق پير کي صبح "آئين کي بالادستي" کے عنوان سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کيا- خطاب کے دوران صدر احمدي نژاد نے موجودہ عالمي نظام کي اصلاح اور دنيا ميں عدل و انصاف اور ديرپا امن کے قيام کيلئے 10 تجاويز پيش کئے۔

خبر کا کوڈ: 42091 - 

پیر 24 September 2012 - 18:19

1۔ اقوامِ متحدہ کي جنرل اسمبلي کو فيصلوں کے حوالے سے مزکزي حيثيت حاصل ہو۔

2۔ اقوامِ متحدہ کي سلامتي کونسل کے اعمال پر کڑي نظر رکھنے کيلئے قوانين اور ضوابط وضع کرنے چاہيے۔

3۔ تمام قوانين ميں عدل و انصاف اور قانون کے بہتر اجراء کے حوالے سے اصول و ضوابط کا خاص خيال رکھا جائے۔

4۔ تسلط پسند ممالک کو موجودہ عالمي بحران کا ذمہ دار ٹھہرايا جائے۔

5۔ بين الاقوامي قانون کے تحت ہي کسي ملک پر دباؤ بڑھايا جائے يا اس پر پابندي لگائي جائے۔

6۔ بين الاقوامي سطح پر اہم فيصلوں ميں تمام ممالک کو يکساں حق حاصل ہے لہذا دنيا کے بھاگ دوڑ کو چند تسلط پسند طاقتوں تک محدود رکھنا مناسب نہيں ہے۔

7۔ بين الاقوامي قوانين اور ضوابط پر تمام ممالک کو يکساں عمل کرنا چاہيے۔

8۔ استکباري اور سامراجي طاقتوں کو يہ حق حاصل نہيں ہے کہ وہ دوسروں پر زبردستي اپني بات منوانے کي کوشش کريں۔

9۔ تمام ممالک کے اندرووني قوانين کا احترام رکھا جائے۔

10۔ انبياء اور آسماني اديان کے احترام کو قانوني شکل دي جائے، يوں تمام انسان آپس ميں پيار و محبت سے زندگي گزار سکيں گے اور پوري دنيا ميں امن و امان کا قيام ممکن ہو جائے گا۔

ياد رہے صدر احمدي نژاد نے خطاب کے ابتداء ميں قانون کي اہميت پر تفصيلي روشني ڈالي۔



خبر کا کوڈ: 42091  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے