
ايران کے سب سےبڑے پرچم لہرانے کي تقريب سے صدر کا خطاب:
دنيا والوں کو موجودہ عالمي بحران سے نکلنے کيلئے امام خميني (رہ) کے پاک افکار اپنانے کي ضرورت ہے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ دنيا والوں کو موجودہ عالمي بحران سے نکلنے کيلئے امام خميني (رہ) کے پاکيزہ افکار اپنانے کي ضرورت ہے۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو ايران کے سب سے بڑے پرچم لہرانے کي تقريب کے موقع پرخطاب کے دوران کہي، انہوں نے ہفتہ دفاع مقدس کي مناسبت سے پوري قوم کو مبارکباد پيش کيا اور کہا کہ پرچم ايک قوم کي ثقافت کي نشاني ہوتي ہے جس کے تلے اس قوم سے وابستہ ہر طرح کے طرزِ فکر کے لوگ اکھٹے ہو جاتے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم اس سرزمين ميں اسلامي پرچم بلند کرتے ہيں تو اس کا مطلب يہ ہے کہ ہماري تمام تگ و دو صرف اللہ کي خوشنودي او رضا کيلئے ہوني چاہيے-
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اگر ہم نے اس اسلامي پرچم کو ہميشہ کيلئے سربلند رکھنا ہے تو ہميں دنيا والوں کو محبت اور دوستي کا پيغام دينا چاہيے اور دنيا سے ظلم و ستم کے خاتمے کيلئے ملکر کوششيں کرني چاہيے۔
انہوں نے اخر ميں کہا کہ ہميں ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر امام زمانہ (عج) امام خميني (رہ) اور شہداء کے پاکيزہ ارواح سے تجديدِ عہد کرني چاہيے۔