
نيويارک روانگي سے پہلے صحافيوں کو دورے کي تفصيلات بتاتے ہوئے:
ايراني قوم اعليٰ سوچ اور معياري طرزِ فکر رکھنے والي قوم ہے
صدر احمدي نژاد نے آج ہفتہ کو اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے 67ويں سربراہي اجلاس ميں شرکت کيلئے نيويارک روانگي سے پہلے صحافيوں کو دورے کي تفصيلات بتاتے ہوئے کہا کہ ايراني قوم اعليٰ سوچ اور ميعاري طرزِ فکر رکھنے والي قوم ہے جس نے ہميشہ دنيا ميں امن و امان کي بحالي اور عدل و انصاف کے فروغ کيلئے کوششيں کي ہيں۔
صدر مملکت نے کہا کہ جب تک کوئي قوم بين الاقوامي سطح پر مؤثر واقع نہيں ہوگي وہ ہرگز اپنے حقوق کي جنگ نہيں لڑ سکتي-
انہوں نے کہا کہ اس جديد دور ميں تمام ممالک ايک عالمي نيٹ ورک کے ذريعہ ايک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہيں لہذا يہ ممالک ناخواستہ طور پر بھي اکثر بين الاقوامي مسائل ميں ايک دوسرے پر اثر انداز ہو رہے ہيں۔
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اقوامِ متحدہ دنيا ميں امن و سلامتي کي بقاء کيلئے وجود ميں لايا گيا تھا ليکن اب يہ رفتہ رفتہ اپنے مقصد سے دور ہوتا جا رہا ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ وہ دورہ نيويارک کےموقع پر مختلف اديان ومذاہب کےنمائندوں، مختلف سياسي سماجي اورجنگ مخالف تنظيموں کےنمائندوں، امريکہ ميں مقيم ايرانيوں اور اقوامِ متحدہ کے سيکرٹري جنرل سے ملاقاتيں کريں گے۔
صدر احمدي نژاد نے اخر ميں کہا اسلامي جمہوريہ ايران اس مرتبہ غير وابستہ تحريک کے سربراہ کي حيثيت سے شرکت کر رہا ہے جس سے اس کي ذمہ داري دو چنداں ہوگئي ہے۔