
ملک کے نئے تعليمي سال کے آغاز پر صدر کا خطاب:
ايران تعليمي ميدان ميں برق رفتاري سے پيشرفت کر رہا ہے-
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران تعليمي ميدان ميں برق رفتاري سے پيش رفت کر رہا ہے جس سے اس بات کا امکانات خاصے روشن ہو گئے ہيں کہ اسلامي جمہوريہ ايران بہت جلد دنيا کي ان چند ترقي يافتہ ممالک کي صف ميں شامل ہو جائے گا جو انساني معاشرے کي ہر طرح کي علمي ضروريات پوري کر سکتے ہيں۔
صدر مملکت نے کہا کہ انسان کو ابتداء ہي سے اپني زندگي کا مقصد معين کرنا چاہيے کيونکہ جواني نہايت قيمتي سرمايہ ہے جس سے اپنے اعليٰ اہداف و مقاصد کے حصول کيلئے فائدہ اٹھانا چاہيے، انہوں نے کہا کہ انسان کي زندگي کے دوپہلو ہيں فردي زندگي اور اجتماعي زندگي؛ انسان کي فلاح و کاميابي کا راز اس بات ميں پوشيدہ ہے کہ وہ اپني فردي زندگي کو معاشرے کے فلاح و بہبود کيلئے وقف کردے۔
صدر احمدي نژاد نے معاشرے کي اصلاح ميں استاد کے کردار پر روشني دالتے ہوئے کہا کہ معاشرے کي اصلاح ميں استاد کليدي اور مرکزي حيثيت رکھتا ہے اگر وہ بچوں کي تربيت مين کوتاہي نہ کرے تو وہ معاشرے کو ايسے گراں بہا گوہر دے سکتے ہيں جو مستقبل ميں اپنے ملک کا نام روشن کر سکيں۔
واضح رہے صدر احمدي نژاد کے خطاب سے پہلے ايران کے وزير تعليم جناب بابائي نے اپني تقرير ميں ملک کي تعليمي سرگرميوں سے متعلق تفصيلي رپورٹ پيش کي۔