
سعودي عرب روانگي سے پہلے صحافيوں سے بات چيت:
اميد ہے او ائي سي کا سربراہي اجلاس امتِ مسلمہ کے درميان اتحاد و يکجہتي قائم ہونے کے حوالے سے سنگِ ميل ثابت ہوگا
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ او ائي سي کا ہنگامي اجلاس امت مسلمہ کے درميان اتحاد و يکجہتي قائم ہونے کے حوالے سے سنگِ ميل ثابت ہوگا اور اس جلاس ميں مسلمانوں کے درميان اختلافات کے خاتمے کيلئے بھرپور کوششيں کي جائے گي يوں مسلمانوں سے متعلق دشمن کے سارے منصوبے ناکام ہو جائيں گے۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج سوموار کو او ائي سي کے ہنگامي اجلاس ميں شرکت کيلئے سعودي عرب روانگي سے پہلے صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہي-
اس موقع پر انہوں نے دورے کا تفصيل بتاتے ہوئے کہا کہ ميں سرکاري دعوت پر مکہ مکرمہ جا رہا ہوں اس دورے ميں او ائي سي کے ہنگامي اجلاس سے پہلے مکہ مکرمہ اور مدينہ منورہ کي زيارات کا شرف حاصل کروں گا، جس کے بعد مکہ مکرمہ ميں او ائي سي کا ہنگامي اجلاس شروع ہوگا جس ميں مسلمانوں کو درپيش
اہم بين الاقوامي اور علاقائي مسائل خصوصا مسئلہ فلسطين پر تبادلہ خيال کيا جائے گا۔
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ان حالات ميں او ائي سي کا ہنگامي اجلاس منعقد کرنا ضروري تھا کيونکہ دشمن طاقتيں مسلمانوں کے درميان اختلافات کو مزيد اچھال رہي ہيں جس کے نتيجے ميں امتِ مسلمہ افراتفري اور اختلافات کا شکار ہے اور ان کا ايک مشترکہ پليٹ فارم پر جمع کرنا نہايت دشوار ہو گيا ہے لہذا حاليہ اجلاس مسلمانوں کے درميان اتحاد اور يکجہتي قائم ہونے کے حوالے سے بہت مؤثر ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھي جاري رہے گا جن ميں اہم اور ضروري مسائل پر تفصيلي باي چيت کي جائے گي۔