
ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز کے موقع پر صدر احمدي نژاد کا مسلح افواج کي خصوصي پريڈ سے خطاب:
ايراني قوم نے ان اٹھ سالوں ميں صرف اپني سرزمين سے نہيں بلکہ پوري انسانيت کي شرف اور آبرو سے دفاع کيا
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايراني قوم نے ان اٹھ سالوں ميں صرف اپني سرزمين سے نہيں بلکہ پوري انسانيت کي حيثيت ٰ شرف اور آبرو سے دفاع کيا ہے۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو انقلاب اسلامي کے باني امام خميني (رہ) کے مزار پر مسلح افواج کي خصوصي پريڈ سے خطاب کے دوران کہي-
انہوں نے ہفتہ دفاع مقدس کي مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامي، مسلح افواج، ايراني قوم اور دنيا بھر کے تمام آزاد فکر لوگوں کو مبارکباد پيش کي۔
صدر مملکت کہا نے اسلامي جمہوريہ ايران کے آٹھ سالہ دفاع مقدس کو دنيا کي ديگر قوموں کے لئے انساني امنگوں اور خودمختاري کے حصول کے لئے ايک قيمتي تجربہ اور تاريخ کا عظيم واقعہ قرار ديا اور کہا کہ ايران کي ترقي و پيشرفت اور سربلندي و عظمت کو آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران مسلح افواج کي عظيم قربانيوں کا مرہون منت ہے-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران کي مسلح افواج انقلاب اسلامي کے نگہبان اور خطے ميں امن اور استحکام کے ضامن ہيں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنيا کي تسلط پسند طاقتيں قوموں کو ترقي و پيشرفت سے روکنا اور انہيں کمزور کرنا چاہتي ہيں لہذا تمام قوموں کو عالمي سامراج سے نجات حاصل کرنے کے لئے متحد اور اپني توانائيوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ترقي و پيشرفت کا راستہ طے کرنا چاہيے-
انہوں نے کہا کہ ان آٹھ سالوں ميں استکباري طاقتوں نے انساني حقوق کي خلاف ورزي کرتے ہوئے متعدد مرتبہ رہائشي علاقوں پر کيميکل بم گرائے جس کے نتيجے ميں سينکڑوں افراد شہيد ہوئے جن ميں اکثر تعداد خواتين اور چھوٹے بچوں کي تھي اور تعجب اس بات کي ايسے وحشيانہ کاروائيوں کے باوجود اب يہي لوگ انساني حقوق کے علمبردار بن گئے ہيں۔
صدر احمدي نژاد نے پيغمبراکرم (ص) کي شان ميں گستاخي پر نہايت افسوس کا اظہار اور کہا کہ يہ عالمي سامراج صہيونيوں کي سازشوں کا ايک حصہ ہے-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے امتِ مسلمہ کو صہيوني سازشوں سے مکمل ہوشيار رہنے پر زور ديا اور کہا کہ مسلمانوں کے باہمي اتحاد اور يکجہتي سے ان ساري سازشوں کا منہ توڑ جواب ديا جا سکتا ہے۔