صدر احمدي نژاد کا پاکستاني صدر سے ٹيليفون پر رابطہ : موجودہ عالمي مسائل کے حل ميں غير وابستہ تحريک کو مؤثر کردار ادا کرني چاہيے-
جمعه 14 December 2012 - 11:34
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

تفصيلات کے مطابق صدر احمدي نژاد نے پاکستاني صدر اصف علي زرداري سے ٹيليفون پر رابطہ کيا ہے جس ميں انہوں نے دونوں ملکوں کے درميان مختلف شعبوں ميں باہمي تعاون کے فروغ پر زور ديا ہے۔

صدر احمدي نژاد کا پاکستاني صدر سے ٹيليفون پر رابطہ :

موجودہ عالمي مسائل کے حل ميں غير وابستہ تحريک کو مؤثر کردار ادا کرني چاہيے-

تفصيلات کے مطابق صدر احمدي نژاد نے پاکستاني صدر اصف علي زرداري سے ٹيليفون پر رابطہ کيا ہے جس ميں انہوں نے دونوں ملکوں کے درميان مختلف شعبوں ميں باہمي تعاون کے فروغ پر زور ديا ہے۔

خبر کا کوڈ: 41859 - 

اتوار 16 September 2012 - 11:17

صدر احمدي نژاد نے علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر غير وابستہ تحريک کي گنجائشوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غير وابستہ تحريک ايک خود مختار اور مستقل تنظيم ہے اور اس کے فيصلوں پر عملدرآمد کےلئے ضروري ادارے قائم ہونے چاہئيں اور اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر غير وابستہ تحريک کے رکن ممالک کا اجلاس بھي منعقد کرنے کي ضرورت ہے-

انہوں نے شام کي صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شام ميں امن کي بحالي کي خاطر فريقين کے مابين مصالحت کيلئے ثالث گروپ تشکيل دينے کي ضرورت ہے -

اس موقع پر صدر احمدي نژاد نے ايک بار پھر کراچي اور لاہور ميں آتشزدگي کے واقعات ميں پاکستاني شہريوں کي وفات پر پاکستان کے صدر اور عوام کو تعزيت پيش کي-

پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے بھي اس موقع پر تہران ميں منعقدہ غير وابستہ تحريک کے سولہويں اجلاس کے کامياب انعقاد پر اسلامي جمہوريہ ايران کو مبارکباد ديتے ہوئے تاکيد کي کہ اس تنظيم کے فيصلوں پر عملدرآمد کےلئے ضروري ادارے قائم ہونے چاہئيں -



خبر کا کوڈ: 41859  

- ٹیلی فونی گفتگو