اقوام متحدہ کے ہائي کميشنر برائے پناہ گزين کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: موجودہ عالمي نظام کي اصلاح سے پوري دنيا سے آوارگي کا خاتمہ ہو جائے گا<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:34
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ موجودہ عالمي نظام کي اصلاح اور پائيدار امن کے قيام سے پوري دنيا سے آوارگي کا خاتمہ ہو جائے گا۔

اقوام متحدہ کے ہائي کميشنر برائے پناہ گزين کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

موجودہ عالمي نظام کي اصلاح سے پوري دنيا سے آوارگي کا خاتمہ ہو جائے گا

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ موجودہ عالمي نظام کي اصلاح اور پائيدار امن کے قيام سے پوري دنيا سے آوارگي کا خاتمہ ہو جائے گا۔

خبر کا کوڈ: 41858 - 

هفته 15 September 2012 - 18:25

يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج ہفتہ کو اقوامِ متحدہ کے ہائي کميشنر برائے پناہ گرين جناب آنتونيو گوٹريس سے ملاقات کے دوران کہي-

صدر مملکت نے کہا کہ کوئي شخص بھي اپني مرضي سے آوارگي پسند نہيں کرتا ليکن برے حالات انہيں آوارگي اور وطن سے دور پرديس ميں زندگي گزارنے پر مجبور کر ديتے ہيں۔

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ پناہ گزينوں کے امور کي ديکھ بھال کرنا ايک انساني اقدام ہے اور سب کو چاہئيے کہ ايک فريضے کے طور پر دنيا کے ہر خطے ميں پناہ گزينوں کي مدد کريں-

انہوں نے کہا کہ کہ ايران کے عوام نے ايک قوم کي گنجائش سے زيادہ پناہ گزينوں کي ذمہ داري قبول کي ہے اور وہ ايران ميں مقيم تمام پناہ گزينوں کو اپنے بھائي اور بہن سمجھتے ہيں۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے ہائي کمشنر برائے پناہ گزين جناب آنتونيو گوٹريس نے افغاني پناہ گزينوں کے ساتھ بھرپور تعاون پر ايراني حکومت کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ ايران نے اندورني مشکلات کے باوجود گزشتہ تيس برسوں سے افغاني پناہ گزينوں کو سکونت مہيا کي ہے جبکہ ايرانيوں کے اس ايثار کے مقابلے ميں اقوام متحدہ کے ہائي کميشن برائے پناہ گزيناں کے اقدامات بہت معمولي اور ناچيز ہيں لہذا عالمي برادري کو اس حوالے سے مؤثر کردار ادا کرنا چاہيے۔



خبر کا کوڈ: 41858  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے