کوت داوواغ کے قومي دن کي مناسبت سے صدر احمدي نژاد کا تہنيتي پيغام
صدر احمدي نژاد نے کوت داوواغ کے يومِ آزادي کي مناسبت سے وہاں کے صدر اور عوام کو مبارکباد پيش کي ہے۔
خبر کا کوڈ: 41835 -
پیر 06 August 2012 - 19:18
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں جاري ہوا ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
محترم جناب الحسن اوتارا
کوت داوواغ کے صدرِ مملکت
کوت داوواغ کے قومي دن کي مناسبت سے آپ اور آپکي پوري قوم کو دل کي گہرائيوں سے مبارکباد پيش کرتا ہوں۔
اسلامي جمہوريہ ايران کوت داوواغ کے ساتھ تعلقات کو خاص اہميت ديتا ہے- اميد ہے دونوں ملکوں کے حکام کي کوششوں سے دوطرفہ اقتصادي اور سياسي روابط کو فروغ ملے گا جس سے عالمي سطح پر پائيدار امن کے قيام کيلئے راہ ہموار ہوجائے گا۔
اخر ميں اللہ تعاليٰ سے آپکي صحت و سلامتي اور کوت داوواغ کي ترقي و خوشحالي کيلئے دعا کرتا ہوں۔
محمود احمدي نژاد
صدر مملکت اسلامي جمہوريہ ايران
خبر کا کوڈ: 41835
- پیغامات اورمراسلے
1390 رياست جمهوري اسلامي ايران 2011 Presidency of The Islamic Republic of Iran آدرس: تهران - میدان پاستور - خیابان پاستور تلفن: +98(21)64451