عازمينِ حج کيلئے منعقدہ تربيتي کيمپ سے صدر احمدي نژاد کا خطاب : ايراني حجاج دنياوالوں کو توحيد، عدالت اور پيار و محبت کا پيغام پہنچانے کيلئے مکتبِ اسلام کے سفير ہيں-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:34
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ حج ايک الٰہي اور معنوي فريضہ ہے جو معاشرے کي اصلاح و ترقي ميں کليدي حيثيت رکھتا ہے اور ايراني حجاج دنيا کو توحيد، عدالت اور پيار و محبت کا پيغام پہنچانے کيلئے مکتبِ اسلام کے سفير ہيں۔

عازمينِ حج کيلئے منعقدہ تربيتي کيمپ سے صدر احمدي نژاد کا خطاب :

ايراني حجاج دنياوالوں کو توحيد، عدالت اور پيار و محبت کا پيغام پہنچانے کيلئے مکتبِ اسلام کے سفير ہيں-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ حج ايک الٰہي اور معنوي فريضہ ہے جو معاشرے کي اصلاح و ترقي ميں کليدي حيثيت رکھتا ہے اور ايراني حجاج دنيا کو توحيد، عدالت اور پيار و محبت کا پيغام پہنچانے کيلئے مکتبِ اسلام کے سفير ہيں۔

خبر کا کوڈ: 41834 - 

جمعه 14 September 2012 - 11:34

يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو عازمينِ حج کيلئے منعقدہ تربيتي کيمپ سے خطاب کے دوران کہي-

انہوں نے کہا کہ حج پوري زندگي ميں ايک مرتبہ واجب ہوتا ہے جس کا مطلب يہ ہے کہ اس ايک ہي سفر ميں زندگي بھر کيلئے معنوي خرچہ پورا کرنا چاہيے-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ حج اپنے امام (ع) سے ميثاق اور تجديدِ عہد کرنے کا موقع ہے، اللہ تعاليٰ کے حضور دست بدعا ہيں کہ

وہ امام زمانہ (عج) کے ظہور ميں تعجيل فرمائے اور ہميں اپنے موليٰ کي موجودگي ميں فريضہ حج ادا کرنے کي توفيق عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال حج سياسي اعتبار سے خاص اہميت کا حامل ہے کيونکہ صہيوني حکومت سميت ديگر باطل طاقتيں مسلمانوں کے خلاف متحد ہو چکي ہيں اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کي سازشيں کر رہي ہيں لہذا ان حالات ميں حج مسلمانوں ميں اتحاد اور يکجہتي قائم کرنے کا بہترين موقع ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اسرائيل اپني اخري سانسيں لے رہا ہے اور عنقريب ہي اسرائيل سميت تمام استکباري طاقتيں رسوا ہو کر صفحہ ہستي سے مٹ جائيں گي اور پوري دنيا ميں توحيد اور عدل و انصاف کا غلبہ ہوگا۔



خبر کا کوڈ: 41834  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے