
مکہ مکرمہ ميں ہونے والے او ائي سي کے ہنگامي سربراہي اجلاس سے واپسي پر صدر احمدي نژاد کي صحافيوں سے بات چيت:
آزادي، عدل و انصاف اور ايک دوسرے کا احترام تمام ممالک کے بنيادي حقوق ہيں-
صدر احمدي نژاد نے مکہ مکرمہ ميں ہونے والے او ائي سي کے سربراہي اجلاس سے واپسي پر صحافيوں سے بات چيت کي-
اس موقع پرصدرمملکت نے صحافيوں کو اجلاس کي کاراوئي اور اس اجلاس ميں اسلامي جمہوريہ ايران اجلاس کے موقف کي وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام اسلامي ممالک کے سربراہوں کو اسلامي جمہوريہ ايران کے موقف سے آگاہ کيا کہ ہمارے نقطہ نظر کے مطابق آزادي، عدل و انصاف اور ايک دوسرے کا احترام تمام ممالک کے بنيادي حقوق ہيں اور کسي بھي طاقت کو دوسروں سے يہ حقوق زبردستي چھيننے کا حق نہيں پہنچتا۔
انہوں نے کہا کہ او ائي سي کے ہنگامي سربراہي اجلاس کا ايجنڈہ امت مسلمہ کو درپيش مسائل و مشکلات اور ان سے نمٹنے کيلئے بہتر تجويز پر غور کرنا تھا کہ الحمد للہ يہ اجلاس نہايت کامياب رہا اور اس سلسلے ميں مختلف تدابير کا تفصيلي جائزہ ليا گيا۔
انہوں نے شام کي موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کيا اور کہا کہ بيروني ممالک کي مداخلت سے حالات قابو سے باہر ہو جائيں گے لہذا دونوں فريقوں کو مل بيٹھ کر مذاکرات اور گفتگو کے ذريعہ سے مسائل کا حل نکالنا چاہيے