صوبہ گلستان ميں " دانشمند ڈيم" کے نام سے نئے ڈيم کا افتتاح
جمعه 14 December 2012 - 11:33
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

تفصيلات کےمطابق صدر احمدي نژاد نے صوبہ گلستان ميں "دانشمند ڈيم" کے افتتاح اور "گنبد قابوس" کے يونيسکو کے عالمي ثقافتي ورثے ميں شامل ہونے کي تقريب ميں کہا ہے کہ تہذيب و ثقافت ہر قوم کي پہچان ہوتي ہے-

صوبہ گلستان ميں "

دانشمند ڈيم" کے نام سے نئے ڈيم کا افتتاح

تفصيلات کےمطابق صدر احمدي نژاد نے صوبہ گلستان ميں "دانشمند ڈيم" کے افتتاح اور "گنبد قابوس" کے يونيسکو کے عالمي ثقافتي ورثے ميں شامل ہونے کي تقريب ميں کہا ہے کہ تہذيب و ثقافت ہر قوم کي پہچان ہوتي ہے-

خبر کا کوڈ: 41811 - 

اتوار 09 September 2012 - 17:43

انہوں نے مزيد کہا کہ ثقافتي ورثہ ہر قوم کيلئے قيمتي اثاثہ شمار ہوتا ہے جو آيندہ نسلوں کيلئے مشعلِ راہ کي حيثيت رکھتا ہے لہذا اپنے تاريخي ثقافتي مقامات کي حفاظت کرنا ہم سب کي قومي ذمہ داري ہے۔

انہوں نے صوبہ گلستان ميں "دانشمند ڈيم" کے نام سے نئے ڈيم کا افتتاح کے حوالے سے کہا کہ اس خطے ميں بارشوں کي کمي تھي لہذا اس ڈيم کي تعمير سے خطے کي ذراعت ميں خاطر خواہ رونق آجائے گي۔

اسي طرح انہوں نے گرگان اور اينچہ کے درميان ريل پٹري بچھانے پر کام شروع

کرنے کے احکامات جاري کرتے ہوئے کہا کہ ريل پٹري قوموں کي ترقي ميں اہم کردار ادا کرتي ہے جس سے لوگوں کي آمد و رفت ميں آساني ہو جاتي ہے لہذا اس منصوبے کي تکميل سے اس علاقے ميں تجارت سميت ديگر شعبوں کو کافي فروغ ملے گا۔



خبر کا کوڈ: 41811  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے