
صوبہ گلستان ميں چند ترقياتي منصوبوں کے افتتاح اور گنبد قابوس کے عالمي ثقافتي ورثے ميں شامل ہونے کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب:
ثقافتي ورثہ ہر قوم کيلئے قيمتي اثاثہ شمار ہوتا ہے جو آيندہ نسلوں کيلئے مشعلِ راہ کي حيثيت رکھتا ہے-
تفصيلات کےمطابق صدر احمدي نژاد نے صوبہ گلستان ميں چند ترقياتي منصوبوں کے افتتاح اور "گنبد قابوس" کے يونيسکو کے عالمي ثقافتي ورثے ميں شامل ہونے کي تقريب ميں کہا ہے کہ تہذيب و ثقافت ہر قوم کي پہچان ہوتي ہے اور
ثقافتي ورثہ ہر قوم کيلئے قيمتي اثاثہ شمار ہوتا ہے جو آيندہ نسلوں کيلئے مشعلِ راہ کي حيثيت رکھتا ہے لہذا اپنے تاريخي ثقافتي مقامات کي حفاظت کرنا ہم سب کي قومي ذمہ داري ہے۔
انہوں نے صوبہ گلستان ميں "دانشمند ڈيم" کے نام سے نئے ڈيم کا افتتاح کے حوالے سے کہا کہ اس خطے ميں بارشوں کي کمي تھي لہذا اس ڈيم کي تعمير سے خطے کي ذراعت ميں خاطر خواہ رونق آجائے گي۔
اسي طرح انہوں نے گرگان اور اينچہ کے درميان ريل پٹري بچھانے پر کام شروع کرنے کے احکامات جاري کرتے ہوئے کہا کہ ريل پٹري قوموں کي ترقي ميں اہم کردار ادا کرتي ہے جس سے لوگوں کي آمد و رفت ميں آساني ہو جاتي ہے لہذا اس منصوبے کي تکميل سے اس علاقے ميں تجارت سميت ديگر شعبوں کو کافي فروغ ملے گا۔