حماس کے سينئر رہنما محمود الزہار کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: فلسطينيوں سے زبردستي چھينے گئےحقوق کي بازيابي کا مسئلہ ايران کے لئے ہميشہ سے خاص اہميت کا حامل رہا ہے
جمعه 14 December 2012 - 11:32
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ دشمن طاقتيں صہنيونيوں کي نجات کيلئے خطے کے حالات خراب کرنے کي کوششيں کر رہے ہيں لہذا ہميں انکي سازشوں سے مکمل ہوشيار رہنا چاہيے۔

حماس کے سينئر رہنما محمود الزہار کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

فلسطينيوں سے زبردستي چھينے گئےحقوق کي بازيابي کا مسئلہ ايران کے لئے ہميشہ سے خاص اہميت کا حامل رہا ہے

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ دشمن طاقتيں صہنيونيوں کي نجات کيلئے خطے کے حالات خراب کرنے کي کوششيں کر رہے ہيں لہذا ہميں انکي سازشوں سے مکمل ہوشيار رہنا چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 41773 - 

اتوار 09 September 2012 - 13:58

يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج ہفتے کو دارالحکومت تہران ميں حماس کے سينيئر رہنما محمود الزہار سے ملاقات کے دوران کہي-

انہوں نے استکباري طاقتوں کي ريشہ دوانيوں کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ يہ طاقتيں علاقے کے تبديليوں کو صيہوني حکومت کے مفادات کے مطابق موڑنا چاتي ہيں چنانچہ ہر ايک کو ان سازشوں سے ہوشيار رہنے کي ضرورت ہے-

انہوں نے کہا کہ فلسطينيوں سے چھينے گئے عوام کے حقوق کي بازيابي کا مسئلہ اسلامي جمہوريہ ايران کے لئے ہميشہ سے خاص اہميت کا حامل رہا ہےـ

صدر احمدي نژاد نے حاليہ برسوں کے دوران علاقے ميں رونما ہونے والے واقعات کو مثبت قرار ديتے ہوئے کہا کہ دشمن کي منصوبہ بندي کو معمولي نہيں سمجھنا چاہئے کيونکہ وہ آج صيہوني حکومت کو بچانے کے لئے بڑي پيچيدہ سازشيں تيار کر رہا ہے، شام کے سلسلے ميں صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اس مسئلے کو شام کے اندر مذاکرات اور گفتگو کے ذريعہ حل کرنا چاہئےـ

اس موقع پر حماس کے سنئير رہنما جناب محمود الزہار نے تہران ميں غير وابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس کے کامياب انعقاد پر اسلامي جمہوريہ ايران کي کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ايران کي سربراہي ميں يہ تحريک امت مسلمہ کے لئے برکتوں کا سرچشمہ ثابت ہوگي-

انہوں نے کہا کہ فلسطيني عوام اپنے حقوق کي مکمل بازيابي تک صيہوني حکومت کے خلاف مزاحمت جاري رکھيں گے۔



خبر کا کوڈ: 41773  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے