
شمالي کوريا کے نائب سربراہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
صدر احمدي نژاد: رکن ممالک کے باہمي تعاون سے غير وابستہ تحريک کے مقاصد تک رسائي ممکن ہے-
کيم يونگ نام: غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے کامياب انعقاد سے امريکا کو شيديد سياسي دھچکا لگا ہے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ تمام رکن ممالک کے باہمي تعاون اور مشارکت سے ہي غير وابستہ تحريک کے مقاصد تک رسائي ممکن ہے لہذا تمام رکن ممالک کي ذمہ داري بنتي ہے کہ وہ دشمن کي سازشوں کو ناکام بناتے ہوئےغير وابستہ تحريک کے مقاصد کے حصول کيلئے کوششيں کريں۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج ہفتہ کو شمالي کوريا کے نائب سربراہ جناب کيم يونگ نام سے ملاقات کے دوران کہي، انہوں نے اجلاس ميں شريک تمام ملکوں کے سربراہوں کا شکريہ ادا کيا جنہوں نے سامراجي طاقتوں کے دباؤ کے باوجود اپني شرکت سے اس اجلاس کو کامياب بنايا۔
انہوں موجودہ عالمي نظام پر شديد تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ اس سرمايہ دارانہ نظام نے معاشرے کو قتل و غارت، دہشت گردي اور غربت و افلاس کے سوا کچھ نہيں ديا۔
شمالي کوريا کے نائب سربراہ کيم يونگ نام نے اس اجلاس کو کامياب بنانے کيلئے اسلامي جمہوريہ ايران کي کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ايران نے بہترين حکمت عملي سے دشمنوں کے سارے منصوبے خاک ميں ملا ديے۔
انہوں نے کہا کہ رھبر انقلاب اسلامي کے فرمائشات سے اجلاس کا آغاز نے اجلاس کي کاميابي ميں اہم کردار ادا کيا۔
کيم يونگ نام نے ملاقات کے اخر ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور شمالي کوريا کے درميان باہمي روابط کے فروغ پر زور ديتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کي سازشوں کا مقابلہ کرنے کيلئے ہميں بين الاقوامي سطح پر ايک ساتھ چلنا ہوگا۔