برازيل کے قومي دن کي مناسبت سے صدر احمدي نژاد نے مبارکباد پيش کيا ہے
صدر احمدي نژاد نے برازيل کے قومي دن کي مناسبت سے برازيل کے صدر اور وہاں کي عوام کو تبريک پيش کي ہے۔
خبر کا کوڈ: 41707 -
هفته 08 September 2012 - 09:19
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں جاري ہوا ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
محترمہ جناب ديلما روسف
برازيل کے صدر مملکت
برازيل کے يومِ آزادي کي مناسبت سے آپکو دل کي گہرائيوں سے مبارکباد پيش کرتا ہوں-
اميد ہے دونوں ملکوں کے حکام باہمي تعاون ميں فروغ کے حوالے سے تمام ممکنہ مواقع سے بخوبي فائدہ اٹھائيں گے جس سے دونوں ملکوں کے درميان درطرفہ روابط مزيد مستحکم ہو جائيں گے اور عالمي سطح پر پائيدار امن کے قيام کيلئے راہ ہموار ہو جائے گا۔
اخر ميں اللہ تعاليٰ سے آپ کي سلامتي و کاميابي اور برازيل کي ترقي و خوشحالي کيلئے دعا کرتا ہوں۔
محمود احمدي نژاد
صدرِ مملکت اسلامي جمہوريہ ايران
خبر کا کوڈ: 41707
- پیغامات اورمراسلے
1390 رياست جمهوري اسلامي ايران 2011 Presidency of The Islamic Republic of Iran آدرس: تهران - میدان پاستور - خیابان پاستور تلفن: +98(21)64451