
ايران اور منگوليہ کے درميان اعليٰ سطحي اجلاس:
بين الاقوامي سطح پر مؤثر واقع ہونے کيلئے خود مختار ممالک کے درميان باہمي تعاون کے فروغ پر زور
صدر احمدي نژاد نے عالمي بحران کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات ميں آزاد اور خود مختار کو ايک ساتھ چلنا چاہيے۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج ہفتہ کو اسلامي جمہوريہ ايران اور منگوليہ کے درميان اعليٰ سطحي اجلاس کے موقع پر کہي-
انہوں نے کہا کہ غير وابستہ تحريک آزاد اور خود مختار ممالک کي ترقي کا بہترين ذريعہ ہے، انہوں نے دونوں ملکوں کے درميان موجودہ روابط کو تسلي بخش قرار ديے اور کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور منگوليہ کے درميان بہت زيادہ تاريخي اور ثقافتي اشتراکات پائے جاتے ہيں۔
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان ثقافتي سطح پر روابط بڑھانے کے کافي مواقع موجود ہيں جن سے بخوبي فائدہ اٹھايا جا سکتا ہے اور آپکا حاليہ دورہ ايران دوطرفہ روابط کے فروغ ميں نہايت مؤثر ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران منگوليہ کے ساتھ روابط کي توسيع ميں کسي محدوديت کا قائل نہيں ہے۔
اس موقع پر منگوليہ کے صدر جناب تساخا البگ دورج نے غير وابستہ تحريک کے سولہويں اجلاس کے کاميابي سے انعقاد اور اعليٰ مہمان نوازي پر صدر احمدي نژاد کا شکريہ ادا کيا اور اميد ظاہر کي کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي سربراہي ميں غيروابستہ تحريک مزيد فعال ہو کر بين الاقوامي سطح پر اہم کردار ادا کرے گا۔