
غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے آخري دن پر:
نائجيريا کے نائب صدر کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات
صدر احمدي نژاد نے اسلامي جمہوريہ ايران اور نائجيريا کے درميان باہمي تعاون کے فروغ پر زور ديا ہے۔
تفصيلات کے مطابق صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے اخري دن نائجيريا کے نائب صدر سے ملاقات کي-
اس ملاقات ميں صدر احمدي نژاد نے اسلامي جمہوريہ ايران اور نايجيريا کے درميان روابط کو دوستانہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں ميں بہت زيادہ توانائياں رکھتے ہيں کہ دونوں ملکوں کي ترقي اور پيشرفت کيلئے ان تمام تر توانائيوں سے فائدہ اٹھانے کي ضرورت ہے۔
اس موقع پرنائجيريا کے نائب صدر نے دونوں ملکوں کے درميان ديرينہ دوستي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے باہمي تعاون کے فروغ ميں دلچسپي ظاہر کي۔