
اسلامي جمہوريہ ايران اور گني بيساؤ کے سربراہوں کي ملاقات:
دونوں ملکوں کے درميان دوطرفہ تعاون اور باہمي دلچسپي کے فروغ پر زور
صدر احمدي نژاد نے آج ہفتہ کو دارالحکومت تہران ميں گني بيساؤ کے صدر سے ملاقات ميں کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران گني بيساؤ کے ساتھ مختلف شعبوں ميں روابط کو فروغ دينا چاہتا ہے-
انہوں نے اميد ظاہر کي کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور گني بيساؤ کے درميان باہمي تعاون کے فروغ سے دونوں ملکوں کي ترقي کي راہ مزيد ہموار ہو جائے گي۔
صدر احمدي نژاد نے دونوں ملکوں کے درميان اقتصادي کميشن کي تشکيل پر زور ديا جو باہمي تعاون کے فروغ کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لے گا۔
اس موقع پر گني بيساؤ کے صدر نے غير وابستہ تحريک کا سولہويں سربراہي اجلاس کي کاميابي پر ايراني حکومت کو مبارکباد پيش کيا اور کہا کہ ايران کي سربراہي ميں غير وابستہ تحريک عالمي سطح پر مزيد بہتر کارکردگي پيش کرے گا۔
اسي طرح انہوں نے دونوں ملکوں کے درميان ذراعت، ميڈيکل اور تجارت سميت مختلف شعبوں ميں تعاون بڑھانے کے حوالے سے دلچسپي ظاہر کي۔