
برونڈي کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:
غير وابستہ تحريک عالمي سطح پر عدل و انصاف اور رکن ممالک کے درميان اتحاد اور يکجہتي قائم کرنے ميں مؤثر ثابت ہوگي
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک عالمي سطح پر عدل و انصاف اور رکن ممالک کے درميان اتحاد اور يکجہتي قائم کرنے ميں مؤثر ثابت ہوگي-
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر برونڈي کے وزير خارجہ سے ملاقات کے دوران کہي-
انہوں نے دونوں ملکوں کے درميان دوطرفہ تعاون بڑھانے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران برونڈي کي ترقي کيلئے ہر ممکن مدد کيلئے تيار ہے-
صدر نے کہا کہ رکن ممالک کے تعاون سے پوري دنيا سے دہشت گردي کا خاتمہ ہو جائے گا اور لوگ امن و امان اور پيار و محبت کے ساتھ زندگي گزاريں گے۔
اس موقع پر برونڈي کے وزير خارجہ نے اميد ظاہر کي کہ ايران کي سربراہي ميں غير وابستہ تحريک بين الاقوامي مسائل ميں مزيد مؤثر ثابت ہوگي۔