گھانا کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: غير وابستہ تحريک کو بين الاقوامي مسائل کے حل کيلئے مثبت حکمت عملي اپناني چاہيے-<br />
جمعرات 16 May 2013 - 12:23
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک کو بين الاقوامي مسائل کے حل کيلئے مثبت حکمت عملي اپناني چاہيے۔

گھانا کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

غير وابستہ تحريک کو بين الاقوامي مسائل کے حل کيلئے مثبت حکمت عملي اپناني چاہيے-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک کو بين الاقوامي مسائل کے حل کيلئے مثبت حکمت عملي اپناني چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 41546 - 

جمعه 31 August 2012 - 22:21

يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو دارالحکومت تہران ميں ہونے والے غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر گھانا کے وزير خارجہ سے ملاقات کے دوران کہي-

انہوں نے کہا کہ اس تحريک سے وابستہ تمام ممالک کو ايک پليٹ فارم پر جمع ہونا چاہيے اور تمام رکن ممالک کو اس تحريک کي کاميابي کيلئے کام کرنا چاہيے۔

انہوں نے کہا کہ گھانا کا شمار غير وابستہ تحريک کے بانيوں ميں ہے لہذا اميد ہے وہ بين الاقوامي سطح پر اس تحريک کو

مزيد فعال بنانے کے حوالے سے اپنا بھرپور تعاون جاري رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور گھانا کے درميان عرصہ دراز سے قريبي روابط چلے ائے ہيں اور اکثر بين الاقوامي مسائل ميں بھي دونوں ملکوں کے نظريات ميں مکمل ہماہنگي پائي جاتي ہے، لہذا عالمي مسائل ميں مشترکہ نظريات کي بنيادوں پر دونوں ملکوں کے حکام کو دوطرفہ تعاون اور باہمي دلچسپي کے فروغ کے حوالے سے اپني کوششيں تيز کرني چاہيے۔

گھانا کے وزير خارجہ جناب الحاجي محمد مومني نے اس موقع پر غير وابستہ تحريک کي سربراہي اسلامي جمہوريہ ايران کو منتقل ہونے پر صدر احمدي نژاد کو مبارکباد پيش کي اور اميد ظاہر کي کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي سربراہي ميں يہ تحريک مزيد بہتر کارکردگي پيش کرے گا-

انہوں نے دونوں ملکوں کے درميان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور ديتے ہوئے کہا کہ گھانا اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تمام شعبوں ميں روابط بڑھانا چاہتا ہے۔



خبر کا کوڈ: 41546  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے