کوت داوواغ کے صدر کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: ايران کي سربراہي ميں غير وابستہ تحريک مزيد بہتر کارکردگي پيش کرے گي-
جمعرات 16 May 2013 - 12:24
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک کو بين الاقوامي سطح پر سنگين چيلنجوں کا سامنا ہے-

کوت داوواغ کے صدر کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

ايران کي سربراہي ميں غير وابستہ تحريک مزيد بہتر کارکردگي پيش کرے گي-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک کو بين الاقوامي سطح پر سنگين چيلنجوں کا سامنا ہے-

خبر کا کوڈ: 41545 - 

جمعه 31 August 2012 - 16:35

انہوں نے اميد ظاہر کي کہ ايران کي سربراہي ميں غير وابستہ تحريک رکن ممالک کے تعاون سے مزيد بہتر کارکردگي پيش کرے گي۔

يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو دارالحکومت تہران ميں ہونے والے غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر کوت داوواغ کے صدر کے خصوصي ايلچي سے ملاقات کے دوران کہي-

انہوں نے کہا کہ استعماري طاقتوں کي ہميشہ يہ کوشش رہي ہے کہ وہ ايران، کوت داوواغ اور ديگر خود مختار ممالک کي ترقي ميں خلل ڈال سکيں-

انہوں نے کہا کہ يہ اجلاس آزاد اور خود مختار ممالک کے درميان اتحاد اور يکجہتي قائم ہونے کا بہترين موقع ہے کہ اس سلسلے ميں رواں اجلاس ميں رکن ممالک کے درميان دوطرفہ تعاون اور باہمي دلچسپي کے مختلف امور پر تفصيلي بات چيت جاري ہے۔

اس موقع پر کوت داوواغ کے صدر کے خصوصي ايلچي نے کوت داوواغ کے ساتھ روابط بڑھانے ميں ايران کي دلچسپي پر صدر احمدي نژاد کا شکريہ ادا کيا۔



خبر کا کوڈ: 41545  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے