کانگو کے صدر کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: رکن ممالک ايک دوسرے کے تعاون سے غير وابستہ تحريک کو مزيد کامياب بنا سکتے ہيں-
جمعه 14 December 2012 - 11:23
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک سے آزادي اور خود مختار ممالک کو بہت اميديں وابستہ ہيں اور رکن ممالک ايک دوسرے کے تعاون سے اس تحريک کو مزيد کامياب بنا سکتے ہيں۔

کانگو کے صدر کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

رکن ممالک ايک دوسرے کے تعاون سے غير وابستہ تحريک کو مزيد کامياب بنا سکتے ہيں-

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک سے آزادي اور خود مختار ممالک کو بہت اميديں وابستہ ہيں اور رکن ممالک ايک دوسرے کے تعاون سے اس تحريک کو مزيد کامياب بنا سکتے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 41544 - 

جمعه 31 August 2012 - 15:54

يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر کانگو کے صدر کے خصوصي ايلچي سے ملاقات کے دوران کہي،-

اس ملاقات ميں صدر احمدي نژاد نے دونوں ملکوں کے درميان ديرينہ تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ استعماري طاقتيں آزاد اور خود مختار ممالک کي ترقي کو اپنے استعماري مقاصد تک رسائي ميں رکاوٹ سمجھتے ہيں لہذا وہ مختلف بہانوں سے ان کي ترقي کي راہ ميں رکاوٹيں کھڑي کر رہے ہيں۔

کانگو کے صدر کے خصوصي ايلچي نے تہران ميں ہونے والے غير وابستہ تحريک کے سولہوں سربراہي اجلاس کي کاميابي پر اسلامي جمہوريہ ايران کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ غير وابستہ تحريک رکن ممالک کي ترقي ميں مؤثر کردار ادا کرے گا اور ہم عالمي سطح پر اس تحريک کو مزيد فعال بنانے ميں ہمارا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ مکمل تعاون کيلئے تيار ہے۔



خبر کا کوڈ: 41544  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے