
غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر:
آرمينيا اور برونڈي کے وزير خارجہ اور صوماليہ کے وزيرِ محنت و افرادي قوت کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات
تفصيلات کے مطابق آج جمعہ کو دارالحکومت تہران ميں ہونے والے غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر آزمينيا اور برونڈي کے وزير خارجہ اور صوماليہ کے وزيرِ محنت و افرادي قوت نے صدر احمدي نژاد سے ملاقات کي-
صدر احمدي نژاد نے آرمينيا کے وزير خارجہ جناب اڈورڈ نعلبنديان کے ساتھ ملاقات ميں دونوں ملکوں کے درميان دوطرفہ معاہدوں پر عمل درآمد ميں حائل رکاؤٹوں کا تفصيلي جائزہ ليا-
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور آرمينيا کے درميان دوستانہ تعلقات ہيں اور ان تعلقات کے مزيد فروغ ميں کسي قسم کي رکاؤٹ موجود نہيں ہے۔
اس موقع پر آرمينيا کے وزير خارجہ نے کامياب اجلاس منعقد کرنے پر صدر احمدي نژاد کا شکريہ ادا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درميان دوطرفہ تعاون کو فروغ دينے کي ضرورت پر زور ديا۔
صدر احمدي نژاد نے برونڈي کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات ميں دونوں ملکوں کے درميان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمينان کا اظہار کيا-
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام کو باہمي تعاون کے فروغ کے حوالے سے مزيد مؤثر اقدامات اٹھانے چاہيے۔
اس موقع پر برونڈي کے وزير خارجہ نے اميد ظاہر کي کہ ايران کي سربراہي ميں غير وابستہ تحريک عالمي سطح پر مزيد کارکردگي ديکھائے گي۔
اسي طرح صوماليہ کے وزيرِ محنت اور افرادي قوت کے ساتھ ملاقات ميں صدر احمدي نژاد نے صوماليہ کے اقتصادي مشکلات پر گہرے افسوس کا اظہار کيا اور اس بات کي يقين دہاني کرائي کہ اسلامي جمہوريہ ايران صوماليہ ميں فقر کے
خاتمے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کيلئے تيار ہے۔
اس ملاقات ميں صوماليہ کے وزيرِ محنت اور افرادي قوت نے سخت بحراني حالات ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي امداد پر صدر احمدي نژاد کا شکريہ ادا کيا۔