
شام کے وزير اعظم کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:
غير وابستہ تحريک عالمي سطح پر رکن ممالک کے حقوق کے دفاع کي بھرپور صلاحيت رکھتي ہے-
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک عالمي سطح پر رکن ممالک کے حقوق کے دفاع کي بھرپور صلاحيت رکھتي ہے۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو تہران ميں ہونے والے غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے اخري دن شام کے وزير اعظم جناب وائل الحلقي سے ملاقات کے دوران کہي-
صدر مملکت نے کہا کہ اس اجلاس ميں بہت اہم فيصلے ہوئے اور دنيا سے تشدد کے خاتمے کے حوالے سے مختلف امور کا تفصيلي جائزہ ليا گيا-
انہوں نے کہا کہ دباؤ اور طاقت کا ناجائز استعمال مسائل کا حل نہيں ہے بلکہ مذاکرات اور گفتگو کے ذريعہ سے ہي مسائل حل ہو سکتے ہيں۔
شام کے وزير اعظم جناب نادر وائل الحلقي نے غير وابستہ تحريک کي سربراہي اسلامي جمہوريہ ايران کو منتقل ہونے پر صدر احمدي نژاد کو مبارکباد پيش کيا اور شاندار طريقے سے اس اجلاس کے انعقاد اور ايران کي اعليٰ مہمان نوازي پر صدر کا شکريہ ادا کيا۔