
شمالي کوريا کے نائب سربراہ کيم يونگ نام کا ايوانِ صدر ميں استقبال
شمالي کوريا کے نائب صدر کيم يونگ نام جو اپنے اعليٰ سياسي وفد کے ہمراہ غير وابستہ تحريک ميں شرکت کيلئے دارالحکومت تہران پہنچے تھے-
آج ہفتہ کي صبح ايوانِ صدر گئے جہاں پر صدر احمدي نژاد نے انکا شاندار استقبال کيا۔
صدر احمدي نژاد اور نائب سربراہ کيم يونگ نام کے درميان ملاقات ميں اہم علاقائي اور بين الاقوامي مسائل پر تبادلہ خيال کيا جائے گا۔ اس ملاقات ميں مختلف بين الاقوامي اور علاقائي مسائل پر بات چيت ہوجائے گي اور باہمي تعاون کے فروغ ميں حائل رکاوٹوں کا تفصيلي جائزہ ليا گيا۔