
غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کي اختتامي تقريب کے موقع پر صدر احمدي نژاد کا خطاب:
غير وابستہ تحريک عالمي نظام کي اصلاح اور دنيا سے ڈيکٹيٹرشپ اور تسلط پسندي کے خاتمے پر زور ديتي ہے-
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک موجودہ عالمي نظام کي اصلاح اور دنيا سے ڈيکٹيٹرشپ اور تسلط پسندي کے خاتمے پر زور ديتي ہے، انہوں نے کہا کہ تمام اراکين کے باہمي تعاون سے ہي يہ تحريک اپنے اہداف و مقاصد ميں کامياب ہو سکتي ہے۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو دارالحکومت تہران ميں غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کي اختتامي تقريب سے خطاب کے دوران کہي-
انہوں نے کہا کہ اس تحريک کے تمام رکن ممالک نے ايک مرتبہ پھر يہ ثابت کر ديا کہ وہ پہلے سے کہيں زيادہ اس تنظيم کے اہداف و مقاصد پر يقين رکھتے ہيں۔
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ اجلاس ميں شريک تمام ممالک کے سربراہوں نے اپنے خطاب ميں انساني وقار، لوگوں کے حقوق، الہي اقدار، انصاف، و پاکيزگي اور دوستي پر زور ديا جو تمام ممالک کے درميان مشترکہ اصول ہيں-
انہوں نے کہا کہ رکن ممالک نے دنيا سے ہر قسم کے فسادات اور تشدد کے خاتمے پر زور ديا اور متفقہ طور پر يہ تجويز پيش کي کہ گفتگو، منطق اور انصاف و دوستي کي بنياد پر موجودہ عالمي مسائل حل کئے جا سکتے ہيں۔
ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے موجودہ عالمي حالات پر گہرے افسوس کا اظہار کيا اور کہا کہ لوگوں کو تب سعادت مندانہ زندگي ميسر ہو جائے گي جب اس معاشرے کي بنياد عدل و انصاف، دوستي اور باہمي رواداري پر رکھي جائے اور يہ تب ہوگا جب ايک کامل، عادل اور الٰہي انسان حضرت عيسيٰ کے ساتھ مل کر پاک اور صالح معاشرے کي بنياد رکھے گا۔
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے جمعے کي رات ناوابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے اختتامي سيشن سے خطاب ميں کہا کہ تحريک کے تمام اراکين عالمي نظام ميں اصلاح چاہتے ہيں –
انہوں نے کہا کہ تحريک کے تمام اراکين انساني کرامت، انسانوں کے حقوق ،خدائي اور انساني اقدار ، عدل و انصاف ، پاکيزگي اور دوستي کے تحفظ پر زور ديتے ہيں-
صدر مملکت نے کہا کہ تحريک کے تمام اراکين دوستي وبرادري کے فروغ اور اخلاقي اصولوں کي پابندي نيز خودپرستي ، خودسري اور توسيع پسندي کے مقابلے کي ضرورت پر تاکيد کرتے ہيں-
صدر مملکت نے کہا کہ تحريک کے رکن تمام اراکين اسي طرح جنگ و تشدد کي حوصلہ افزائي سے پرہيز اور عدل و انصاف نيز دوستي کي اساس پر گفتگو کے ذريعے بين الاقوامي مسائل و مشکلات حل کئے جانے پر زور ديتے ہيں –
انہوں نے کہا کہ تمام اراکين تحريک کے اہداف کي تکميل پر تاکيد کرتے ہيں - صدر مملکت نے کہا کہ تمام اراکين تحريک کي پوزيشن مضبوط کئے جانے نيز اراکين کي توانائي ميں اضافے اور بين الاقوامي امور و معاملات ميں سب کي مشارکت کے اسباب فراہم کئے جانے کے خواہشمند ہيں-
صدر احمدي نژاد نے خطاب کے آخر ميں اجلاس ميں شريک تمام ممالک کے صدور، وزرائے اعظم، نايب صدور، مختلف وفود کے سربراہان، مہمانانِ خصوصي، بين الاقوامي تنظيموں کے نمائندوں، اقوامِ متحدہ کے سيکرٹري جنرل اور تمام مہمانوں کا شکريہ ادا کيا جنہوں نے اپني شرکت کے ذريعہ سے اس اجلاس کي کاميابي ميں موثر کردار ادا کيا، اسي طرح انہوں نے صحافيوں اور ديگر ذرايع ابلاغ کے نمائندوں کا بھي شکريہ ادا کيا جو ان چند دنوں ميں نہايت بہتر انداز ميں اجلاس کي کاروائي سے لوگوں کو اگاہ کرتے رہے۔