رہبر معظم انقلاب اسلامي کے خطاب سے: غير وابستہ ممالک کے سولھويں سربراہي اجلاس کي افتتاحيہ تقريب شروع ہوگئي-
بد 13 February 2013 - 11:00
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ سيد علي خامنہ اي نے کہا کہ ايران جوہري ہتھيار نہيں بنائے گا، ليکن ہم جوہري توانائي کے پرامن استعمال کے حق سے پيچھے نہيں ہٹيں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي کے خطاب سے:

غير وابستہ ممالک کے سولھويں سربراہي اجلاس کي افتتاحيہ تقريب شروع ہوگئي-

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ سيد علي خامنہ اي نے کہا کہ ايران جوہري ہتھيار نہيں بنائے گا، ليکن ہم جوہري توانائي کے پرامن استعمال کے حق سے پيچھے نہيں ہٹيں گے۔

خبر کا کوڈ: 41502 - 

جمعرات 30 August 2012 - 10:32

غير وابستہ ممالک کے سربراہي اجلاس سے افتتاحي خطاب ميں آيت اللہ سيد علي خامنہ اي نے کہا کہ کچھ مغربي ملک جوہري توانائي پر اجارہ داري رکھنا چاہتے ہيں، مشرق وسطي کو ايٹمي ہتھياروں سے پاک ہونا چاہيے۔ انہوں نے کہا کہ دنيا بھر ميں فوري طور پر ايٹمي ہتھياروں ميں کمي ہوني چاہيے اور دنيا کا کنٹرول کسي ڈکٹيٹر کے ہاتھ ميں نہيں ہونا چاہيے۔

رہبر معظم نے کہا کہ تہران کانفرنس غير وابستہ ممالک ميں تعاون بڑھانے ميں مددگار ثابت ہوگي، تمام ملکوں کے درميان تعلقات باہمي احترام پر مني ہونے چاہئيں۔ دو روزہ "نام" سربراہ اجلاس ميں 120 ممالک کے سربراہ مملکت اور سينئر حکام شرکت کر رہے ہيں۔

رہبر معظم انقلاب آيت اللہ سيد علي خامنہ اي کے علاوہ مصري صدر محمد مرسي بھي اجلاس سے خطاب کريں گے جو غير وابستہ ممالک کي تنظيم "نام" کي صدارت ايران کے حوالے کريں گے۔

غير وابستہ ممالک کا يہ سربراہ اجلاس اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد بين الاقوامي طور پر دوسرا بڑا اجلاس ہے



خبر کا کوڈ: 41502  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے