
زيمبيا کے نايب صدر کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:
اسلامي جمہوريہ ايران اور زيمبيا کے درميان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور زيمبيا کے درميان دوطرفہ تعاون کے بہت سے ايسے مواقع موجود ہيں جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کي ضرورت ہے۔
تفصيلات کے مطابق صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو دارالحکومت تہران ميں ہونے والے سولہويں سربراہي اجلاس کے اخري دن زيمبيا کے نايب صدر سے ملاقات کي-
اس ملاقات ميں صدر احمدي نژاد نے دونوں ملکوں کے دوستانہ اور پائيدار تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور زيمبيا کے درميان مختلف ثقافتي اور اقتصادي روابط ميں مزيد استحکام لايا جا سکتا ہے-
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور زيمبيا کے درميان اکثر بين الاقوامي مسائل ميں ہماہنگي پائي جاتي ہے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزيد فروغ ملے گا۔
زيمبيا کے نايب صدر نے دونوں ملکوں کے درميان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشي کا اظہار کيا اور کہا کہ زيمبيا اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ زراعت اور صنعت کے شعبوں ميں دو طرفہ روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔