
فلپائن کے نايب صدر کي احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:
ايران اور فلپائن کے درميان دوطرفہ روابط کے فروغ کے حوالے سے تمام ممکنہ مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہيے-
صدر احمدي نژاد نے اس بات کي طرف اشارہ کيا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور فلپائن کے درميان تجارت اور ثقافت سميت مختلف شعبوں ميں روابط بڑھانے کے کافي مواقع موجود ہيں جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کي ضرورت ہے۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو دارالحکومت تہران ميں ہونے والے سولہويں سربراہي اجلاس کے اخري دن فلپائن کے نايب صدر سے ملاقات کے دوران کہي-
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور فلپائن کے درميان قريبي روابط چلے آئے ہيں اور اب بھي ان روابط کي توسيع ميں کوئي رکاؤٹ موجود نہيں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور فلپائن کے درميان اکثر بين الاقوامي مسائل ميں ہماہنگي پائي جاتي ہے اور بين الاقوامي سطح يہ ہميشہ ايک دوسرے کي حمايت کرکے آئے ہيں۔
فلپائن کے نايب صدر نے کہا کہ ہمارا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تمام شعبوں اور خصوصي طور پر اقتصادي روابط ميں توسيع کا خواہاں ہے۔