
وينيزويلا صدر کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:
غير وابستہ تحريک کے اراکين کو اپس ميں سياسي اور اقتصادي روابط کے فروغ کے حوالے سے مؤثر حکمت عملي اپناني چاہيے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک کے اراکين کو اپس ميں سياسي اور اقتصادي روابط کے فروغ کے حوالے سے مؤثر حکمت عملي اپناني چاہيے۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو دارالحکومت تہران ميں ہونے والے سولہويں سربراہي اجلاس کے اخري دن وينيزويلا صدر کے خصوصي ايلچي سے ملاقات کے دوران کہي-
اس ملاقات ميں صدر احمدي نژاد نے عالمي حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پوري دنيا ميں مظلوم و ستم ديدہ افراد ظلم و ستم کے نشانے پر ہيں اور دوسري جانب ذرائع ابلاغ کے ذريعہ غير وابستہ تحريک کو ناکام بنانے کي سازشيں ہو رہي ہيں ليکن انشاء اللہ صبر و استقامت اور تلاش و کوششوں کے نتيجے ميں يہ تنظيم اپنے اعليٰ الہي مقاصد تک رسائي ميں کامياب ہو جائے گي۔
وينيزويلا صدر کے خصوصي ايلچي نے اس ملاقات ميں اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ اجلاس شروع ہونے سے پہلے مغربي ممالک مختلف پروپيگنڈوں کے ذريعہ اسے ناکام بنانے کي کوششيں ميں سرگرمِ عمل تھے ليکن ان کي خواہش کے برعکس حاليہ اجلاس نہايت کاميابي کے ساتھ منعقد ہوا، جس پر ہم سب کو خوشي ہے اور اس کا سارا کريڈٹ اسلامي جمہوريہ ايران کو جاتا ہے۔