اردن بادشاہ کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: اس خطے کے لوگ ہي دنيا کي تقدير بدل سکتے ہيں
جمعرات 16 May 2013 - 12:26
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ بعض مبصرين کے تجزيوں کے برعکس اس خطے کے لوگوں ميں ہي دنيا کي تقدير بدلنے کي صلاحيت موجود ہے۔

اردن بادشاہ کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

اس خطے کے لوگ ہي دنيا کي تقدير بدل سکتے ہيں

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ بعض مبصرين کے تجزيوں کے برعکس اس خطے کے لوگوں ميں ہي دنيا کي تقدير بدلنے کي صلاحيت موجود ہے۔

خبر کا کوڈ: 41470 - 

جمعه 31 August 2012 - 11:59

يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو تہران ميں ہونے والے غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر اردن بادشاہ کے خصوصي ايلچي سے ملاقات کے دوران کہي-

انہوں نے کہا کہ اللہ تعاليٰ نے اس خطے پر خاص عنايت فرمائي ہے، اکثر انبياء يہاں مبعوث ہوئے ہيں اور اب اسلامي بيداري کي تمام تحريکيں اس خطے ميں ہي کاميابي سے ہمکنار ہو رہي ہيں۔

انہوں نے کہا کہ اس خطے سے تعلق رکھنے والے لوگ يکساں طرزِ فکر رکھتے ہيں اور خطے ميں موجودہ کشيدگي دشمن کي پيداوار ہے۔

اردن بادشاہ کے خصوصي ايلچي جناب امير حسن بلال نے شاندار طريقے سے غير وابستہ تحريک کا سولہواں اجلاس منعقد کرنے پر اسلامي جمہوريہ ايران کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ اجلاس کي افتتاحي تقريب ميں رہبر انقلاب اسلامي کے فرمائشات بہت زيادہ مؤثر تھيں-

انہوں نے امتِ مسلمہ کے درميان موجودہ کشيدگي کے خاتمے کيلئے مناسب راہ حل پيش کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور

گفتگو کے ذريعہ موجودہ غلط فہمياں برطرف کي جا سکتي ہيں ۔

خبر کا کوڈ: 41470  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے