
الجزاير کے قومي اسمبلي کے سپيکر کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
غير وابستہ تحريک کا حاليہ اجلاس خطے کو موجودہ بحران سے نکالنے کا بہترين موقع ہے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک کا حاليہ اجلاس خطے کو موجودہ بحران سے نکالنے کا بہترين موقع ہے۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو دارالحکومت تہران ميں ہونے والے غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے اخري دن الجزاير کے قومي اسمبلي کے سپيکر سے ملاقات کے دوران کہي-
انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور الجزاير کے درميان روابط کو دوستانہ قرار ديا اور کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام سختيوں اور مشکلات ميں الجزاير کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور آيندہ بھي ہمارا يہ تعاون جاري رہے گا۔
الجزاير کے قومي اسمبلي کے سپيکر نے اس ملاقات ميں غير وابستہ تحريک کے حاليہ اجلاس کي کاميابي پر صدر احمدي نژاد کو مبارکباد پيش کيا اور کہا کہ الجزاير ايران کي سربراہي ميں غير وابستہ تحريک کو اپنے اعليٰ اہداف و مقاصد تک پہنچانے ميں اپني پوري توانائي خرچ کرے گا۔