وسطي افريقا کے صدر مملکت کي احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: ايران اور وسطي فريقا کے درميان تجارتي تعلقات کو جلد از جلد معياري سطح پر پہنچانا چاہيے-
جمعرات 16 May 2013 - 12:25
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر احمدي نژاد نے اسلامي جمہوريہ ايران اور وسطي افريقا کے درميان ديرينہ سياسي روابط کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درميان سياسي روابط کي نسبت تجارتي اور اقتصادي روابط اب بھي مطلوب اور معياري سطح پر نہيں ہيں، لہذا انہيں بہترين حکمت عملي سے معياري سطح پر پہنچانا چاہيے۔

وسطي افريقا کے صدر مملکت کي احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

ايران اور وسطي فريقا کے درميان تجارتي تعلقات کو جلد از جلد معياري سطح پر پہنچانا چاہيے-

صدر احمدي نژاد نے اسلامي جمہوريہ ايران اور وسطي افريقا کے درميان ديرينہ سياسي روابط کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درميان سياسي روابط کي نسبت تجارتي اور اقتصادي روابط اب بھي مطلوب اور معياري سطح پر نہيں ہيں، لہذا انہيں بہترين حکمت عملي سے معياري سطح پر پہنچانا چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 41467 - 

جمعه 31 August 2012 - 12:55

يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو دارالحکومت تہران ميں ہونے والے غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر وسطي افريقا کے صدر سے ملاقات کے دوران کہي-

انہوں نے کہا کہ اللہ تعاليٰ نے ايران اور وسطي افريقا کے لوگوں کو بہت زيادہ صلاحيتوں اور نعمتوں سے نوازا ہے تاکہ وہ شائستگي کے ساتھ ان نعمتوں سے فائدہ اٹھا کر ترقي کي جانب بڑھتے رہيں۔

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران صنعت اور علم و ٹيکنالوجي کے ميدانوں ميں وسطي افريقا کو اپنے تجربيات منتقل کرنے کيلئے تيار ہے۔

وسطي افريقا کے صدر جناب فرانکويس بزيزہ نے اس ملاقات ميں اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ غير وابستہ تحريک کا سولہواں اجلاس نہايت اعليٰ سطح پر منعقد ہوا ہے-

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان دوطرفہ تجارتي روابط کو معياري سطح پر پہنچانے کيلئے جامع حکمت عملي تيار کرنے کي ضرورت ہے۔

خبر کا کوڈ: 41467  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے