
کيوبا کے نايب صدر کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:
غير وابستہ تحريک کي بنياد محبت، عدل و انصاف اور دوستي پر رکھي گئي ہے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ جيسا کہ اقوامِ متحدہ ظلم اور تسلط پسند ممالک کے استعماري اہداف و مقاصد کو مزيد فروغ دينے کيلئے تشکيل ديا گيا ہے، اس کے برعکس غير وابستہ تحريک کي بنياد ممالک کے درميان محبت اور دوستي کو استحکام بخشنے پر رکھي گئي ہے يہي وجہ ہے کہ تمام ممالک دل و جان سے اس تنظيم کے حامي ہيں۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو دارالحکومت تہران ميں ہونے والے غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے اخري دن کيوبا کے نايب صدرسے ملاقات کے دوران کہي-
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور کيوبا باہمي تعاون سے بين الاقوامي مسائل ميں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہيں۔
کيوبا کے نايب صدر نے اس غير وابستہ تحريک کا سولہواں اجلاس شاندار طريقے سے منعقد کرنے پر اسلامي جمہوريہ ايران کا شکريہ ادا کيا-
انہوں نے اس تنظيم کي صدارت اسلامي جمہوريہ ايران کو منتقل ہونے پر خوشي کا اظہار کيا اور اميد ظاہر کي کہ ايران کي سربراہي ميں غير وابستہ تحريک تمام بين الاقوامي مسائل ميں مؤثر کردار پيش کرے گا۔