
سوڈان کے صدر کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:
غير وابستہ تحريک کا حاليہ اجلاس دنيا ميں امن و سلامتي کے فروغ کيلئے بہترين موقع ہے-
صدر احمدي نژاد نے سوڈاني صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران اميد ظاہر کي ہے کہ غير وابستہ تحريک کا حاليہ اجلاس پوري دنيا ميں امن و سلامتي کے فروغ ميں مفيد اور مؤثر ثابت ہوگا۔
تفصيلات کے مطابق صدر احمدي نژاد نے آج جمعہ کو دارالحکومت تہران ميں منعقد ہونے والے غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر سوڈان کے صدر عمر البشير سے ملاقات کي-
ملاقات کے دوران صدر احمدي نژاد نے دونوں ملکوں کے درميان بڑھاتے ہوئے تعلقات پر خوشي کا اظہار کيا اور کہا کہ ہمارے يہ تعلقات اسلامي اصولوں پر استوار ہيں ليکن اب ہميں ان تعلقات کو مزيد فروغ دينا چاہيے۔
سوڈان کے صدر عمر البشير نے غير وابستہ تحريک کے سولہويں اجلاس ميں شرکت پر خوشي کا اظہار کيا-انہوں نے شاندار طريقے سے اجلاس منعقد کرنے پر اسلامي جمہوريہ ايران کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ سوڈان تمام شعبوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔