
غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر:
برکينا فاسو کے صدر کي احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران دوست ممالک کي ترقي اور پيشرفت کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کيلئے تيار ہے۔
تفصيلات کے مطابق آج جمعرات کو دارالحکومت تہران ميں منعقد ہونے والے غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر صدر احمدي نژاد نے برکينا فاسو کے صدر سے ملاقات کي-
اس ملاقات کے دوران صدر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديا کہ اسلامي ممالک ہميشہ اپس ميں متحد رہے ہيں ليکن موجودہ عالمي حالات کے تقاضوں کے مطابق اسلامي ممالک کو پہلے سے کہيں زيادہ اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہيے۔
انہوں نے خصوصي طور پر اسلامي جمہوريہ ايران اور برکينا فاسو کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان پائيدار روابط کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مشکلات پر قابو پايا جا سکتا ہے۔
برکينا فاسو کے صدر نے اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ روابط بڑھانے ميں گہري دلچسپي ظاہر کي اور غير وابستہ تحريک کا سولہواں سربراہي اجلاس شاندار طريقے سے منعقد کرنے پر اسلامي جمہوريہ ايران کا شکريہ ادا کيا۔