بنين کے صدر مملکت کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: اسلامي ممالک کو اپس ميں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہيے-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:21
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

تفصيلات کے مطابق صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج جمعرات کو غيروابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر بنين کے صدر سے ملاقات کي-

بنين کے صدر مملکت کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

اسلامي ممالک کو اپس ميں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہيے-

تفصيلات کے مطابق صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج جمعرات کو غيروابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر بنين کے صدر سے ملاقات کي-

خبر کا کوڈ: 41384 - 

جمعه 31 August 2012 - 10:58

ملاقات کے دوران صدر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديا کہ تمام اسلامي ممالک اپس ميں متحد ہيں اور وقتي اختلافات انہيں ايک دوسرے سے جدا نہيں کر سکتے ليکن اب ضرورت اس بات کي ہے کہ اسلامي ممالک پہلے سے کہيں زيادہ اتفاق و اتحاد کا مظاہر کريں تاکہ وہ عالمي سطح پر اپنا کھويا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکيں۔

انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور بنين کے درميان دوستانہ روابط کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران بنين کي ترقي کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کيلئے تيار ہے۔

بنين کے صدر نے بھي ملاقات کے دوران اسلامي جمہوريہ ايران کے زيرِ صدارت غير وابستہ تحريک کي کاميابي کيلئے نيک تمناؤں کا اظہار کيا اور کہا کہ اس کا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تعلقات بڑھانے ميں گہري دلچسپي رکھتي ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر يہ ممالک اپس ميں اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کريں تو يہ پوري دنيا کي تقدير بدل سکتے ہيں۔



خبر کا کوڈ: 41384  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے