سعودي بادشاہ کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: ہمسايہ ممالک کے درميان موجودہ اختلافات سے دشمن طاقتوں کو فائدہ پہچے گا<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:20
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ہمسايہ ممالک کے درميان موجودہ اختلافات خطے کے نقصان ميں ہيں اور ان اختلافات سے دشمن طاقتوں کو فائدہ پہنچے گا۔

سعودي بادشاہ کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

ہمسايہ ممالک کے درميان موجودہ اختلافات سے دشمن طاقتوں کو فائدہ پہچے گا

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ہمسايہ ممالک کے درميان موجودہ اختلافات خطے کے نقصان ميں ہيں اور ان اختلافات سے دشمن طاقتوں کو فائدہ پہنچے گا۔

خبر کا کوڈ: 41339 - 

جمعه 31 August 2012 - 01:43

يہ بات صدر احمدي نژاد نے غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر سعودي بادشاہ کے خصوصي ايلچي سے ملاقات کے دوران کہي-

انہوں نے امتِ مسلمہ کے درميان اتحاد اور يکجہتي کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام اسلامي ممالک کے ساتھ تعلقات اور دوستي بڑھانے کا خواہاں ہے اور وہ مذاکرات اور گفتگو کو ہي امتِ مسلمہ کے درميان اختلافات کے خاتمے کا واحد راہِ حل سمجھتا ہے۔

سعودي بادشاہ کے خصوصي ايلچي جناب عبدالعزير بن عبداللہ نے کہا کہ پوري امتِ مسلمہ کو ايک پليٹ فارم پر جمع ہونا چاہيے کيونکہ دشمن طاقتيں مسلمانوں کے درميان اختلافات ڈال کر خطے پر اپنا قبضہ جمانا چاہتے ہيں۔



خبر کا کوڈ: 41339  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے