ايران اور لبنان کے سربراہوں کي اپس ميں ملاقات: شام کے مسائل کے خاتمے کيلئے مناسب راہ حل کي تلاش پر زور
جمعه 14 December 2012 - 11:20
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

ايران اور لبنان کے سربراہوں نے دوطرفہ ملاقات ميں شام کے مشکلات کے خاتمے کيلئے مناسب راہ حل کي تلاش پر زور ديا ہے۔

ايران اور لبنان کے سربراہوں کي اپس ميں ملاقات:

شام کے مسائل کے خاتمے کيلئے مناسب راہ حل کي تلاش پر زور

ايران اور لبنان کے سربراہوں نے دوطرفہ ملاقات ميں شام کے مشکلات کے خاتمے کيلئے مناسب راہ حل کي تلاش پر زور ديا ہے۔

خبر کا کوڈ: 41330 - 

جمعه 31 August 2012 - 01:40

تفصيلات کے مطابق لبنان کے صدر ميشل سليمان نے آج جمعرات کو دارالحکومت تہران ميں غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر صدر احمدي نژاد سے ملاقات کي-

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے سربراہوں نے شام کے موجودہ حالات پر گہرے افسوس کا اظہار کيا اور کہا کہ شام ميں

کشيدگي کے خاتمے کيلئے مناسب راہ حل تلاش کرنے کي ضرورت ہے اور اس سلسلے ميں اسلامي جمہوري ايران کے ديگر ممالک کے ساتھ بھي مذاکرات جاري ہيں تاکہ شام کے حالات جلد از جلد معمول پر لائے جا سکيں۔

ميشل سليمان نے شام کے اندر موجوہ بحران کے خاتمے کيلئے راہ حل پيش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فريقوں کو مذاکرات کيلئے تيار کر لينا چاہيے تاکہ وہ اپس ميں مل بيٹھ کر مذاکرات اور گفتگو کے ذريعہ ملک ميں جاري فسادات اور کشيدگي کا خاتمہ کر سکيں-

انہوں نے شام کي موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کيا اور کہا کہ اگر موجودہ بحران پر قابو حاصل نہيں کيا گيا تو يہ بحران ديگر ہمسايہ ممالک کو بھي اپني لپيٹ ميں لے لے گا۔



خبر کا کوڈ: 41330  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے