اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل بانکي مون کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: صدر احمدي نژاد: غير وابستہ تحريک کا حاليہ اجلاس دنيا ميں پائيدار امن و سلامتي کے قيام ميں کافي مؤثر ثابت ہوگا<br /> بانکي مون: ايران دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ ہے
جمعرات 16 May 2013 - 12:29
مربوط خبر
منتخب خبریں

اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل بانکي مون کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل بانکي مون کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

صدر احمدي نژاد: غير وابستہ تحريک کا حاليہ اجلاس دنيا ميں پائيدار امن و سلامتي کے قيام ميں کافي مؤثر ثابت ہوگا
بانکي مون: ايران دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ ہے

اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل بانکي مون کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

خبر کا کوڈ: 41243 - 

بد 29 August 2012 - 21:08

صدر احمدي نژاد: غير وابستہ تحريک کا حاليہ اجلاس دنيا ميں پائيدار امن و سلامتي کے قيام ميں کافي مؤثر ثابت ہوگا

بانکي مون: ايران دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ ہے

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ تمام ممالک کے اتحاد اور يکجہتي سے ہي دنيا ميں پائيدار امن قائم ہو سکتا ہے کہ اس مقصد کے حصول کيلئے اقوام متحدہ اور سلامتي کونسل بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہيں جبکہ غير وابستہ تحريک کا حاليہ اجلاس بھي دنيا ميں پائيدار امن کے قيام ميں کافي مفيد اور مؤثر ثابت ہوگا۔

يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج دارالحکومت تہران ميں بدھ کي شام غير وابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس سے پہلے اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل سے ملاقات کے دوران کہي، انہوں نے کہا کہ غير وابستہ تحريک دنيا ميں عدالت اور پاٰئيدار امن کے قيام کے سلسلے اپني پوري توانائي خرچ کرے گي۔

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ بين الاقوامي سطح پر بہت زيادہ ايسے اقتصادي اور معاشرتي مسائل ہيں جن پر تبادلہ خيال کي ضرورت ہے ليکن موجودہ دور ميں سب سے اہم مسئلہ بدامني کا ہے جس پر خصوصي توجہ دنيے کي ضرورت ہے،

انہوں نے شام کے حالات پر گہرے افسوس کا اظہار کيا اور کہا کہ شام کا مسئلہ ہر قسم کے دباؤ اور بيروني مداخلت کے بغير ہي حل ہونا چاہيے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران شام ميں فسادات کے خاتمے اور مذاکرات کيلئے راستہ ہموار کرنے کے حوالے سے ہر تجوير کي حمايت کرتا ہے اور يقينا حاليہ اجلاس ميں اس ايشو پر بحث و گفتگو کے نتيجے ميں ضرور کوئي مثبت راہ حل سامنے آئے گا۔

صدر مملکت نے ايران کے ايٹمي مسئلہ پر بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ ايٹمي مسئلہ ميں ايران کا موقف نہايت صاف اور روشن ہے، انہوں نے اس مسئلہ ميں 5+1 گروپ کے حاليہ رپورٹ پر کڑي نکتہ چيني کي اور کہا کہ ايران کے حوالے سے 5+1 گروپ کے بيانات ميں خاصا تضاد پايا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے، ہمارے ايٹمي پلانٹوں پر بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي کے کيمرے نصب ہيں اور ہماري تمام ايٹمي سرگرمياں بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي کے زيرِ نظر انجام ہو رہي ہيں ليکن حقيقت يہ ہے کہ ايران کا ايٹمي مسئلہ اب ايک سياسي رنگ اختيار کر چکا ہے اور آمريکا سميت ديگر استعماري طاقتيں اس بہانے سے ايران پر دباؤ بڑھانے کي کوشش کر رہے ہيں درحقيقت يہ ايک سياسي پروپيگنڈہ ہے جسے وہ اپنے مفادات کيلئے استعمال کر رہا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ايراني ايک مہذب قوم ہيں جنہوں نے اب تک کسي ملک پر جارحيت نہيں کي اور جنہوں نے ہميشہ دوستي اور باہمي رواداري کي بنيادوں پر ديگر ممالک کے ساتھ تعلقات استوار رکھے ہيں ليکن ہميں افسوس اس بات کا ہے کہ اس کے باوجود بين الاقوامي سطح پر ممالک کے درميان عدالت کا لحاظ کيوں نہيں رکھا جاتا ؟! اور کيوں ہمارے ساتھ امتيازي سلوک کيا جاتا ہے؟!

اقوامِ متحدہ کے سيکرٹري جنرل بانکي مون نے بھي ايران کے حاليہ دورے پر خوشي اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے غير جانبدار تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کي کامياب ميرباني پيش کرنے پر اسلامي جمہوريہ ايران کا شکريہ ادا کيا۔

اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل نے شام کے حوالے سے ايراني موقف کو سراہا اور کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران پورے مشرقِ وسطيٰ ميں مزکزي کردار ادا کر رہا ہے-

پ انہوں نے کہا کہ ايران صلح آميز مقاصد کيلئے ايٹمي توانائي کا استعمال کر سکتا ہے کہ البتہ ميں اس سلسلے ميں دونوں فريقوں کے درميان غلط فہمي دور کرنے کي کوشش کروں گا تا کہ دونوں فريقوں کے درميان اعتماد کي فضا بحال ہو سکے۔

انہوں نے اخر ميں کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ ہے اور وہ اس سلسلے ميں بھاري نقصان اٹھا رہا ہے جسکا ہميں رنج ہے،

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ ہر قسم کي دہشت گردي کي مذمت کرتا ہے۔



خبر کا کوڈ: 41243  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے