ترکمنستان کے صدر کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: دونوں ملکوں کے سربراہوں کا دو طرفہ روابط کے فروغ پر زور<br />
جمعرات 16 May 2013 - 12:28
مربوط خبر
منتخب خبریں

ترکمنستان کے صدر نے آج جمعرات کو دارالحکومت تہران ميں غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر صدر احمدي نژاد سے ملاقات کي، اس ملاقات ميں دونوں ملکوں کے سربراہوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقائي اور بين الاقوامي امور پر تبادلہ خيال کيا۔

ترکمنستان کے صدر کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

دونوں ملکوں کے سربراہوں کا دو طرفہ روابط کے فروغ پر زور

ترکمنستان کے صدر نے آج جمعرات کو دارالحکومت تہران ميں غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر صدر احمدي نژاد سے ملاقات کي، اس ملاقات ميں دونوں ملکوں کے سربراہوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقائي اور بين الاقوامي امور پر تبادلہ خيال کيا۔

خبر کا کوڈ: 41242 - 

جمعرات 30 August 2012 - 18:58

انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور ترکمنستان کے درميان حاليہ قريبي تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اميد ظاہر کي کہ دونوں ملکوں کے درميان پائيدار دوستي کي بناء پر باہمي تعلقات ميں حائل تمام رکاؤٹيں خود بخود برطرف ہو جائيں گي-

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دوطرفہ روابط کے فروغ کے سلسلے ميں تمام ممکنہ مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہيے۔

ترکمنستان کے صدر جناب قربانقلي محمد اف نے اس ملاقات ميں غير وابستہ تحريک کا سولہواں سربراہي اجلاس شاندار طريقے سے منعقد کرنے پر اسلامي جمہوريہ ايران کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ اس اجلاس ميں بہت اہم مسائل زيرِ بحث لائے جائيں گے-

انہوں نے کہا کہ سياسي، اقتصادي، ثقافتي اورتعليمي حوالے سے اسلامي جمہوريہ ايران اور ترکمنستان کے درميان مکمل ہماہنگي موجود ہے اور بين الاقوامي مسائل ميں بھي دونوں ملکوں کے نقطہ نظر ميں مکمل يکسانيت پائي جاتي ہے۔

خبر کا کوڈ: 41242  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے