
بھوٹان کے وزير اعظم کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:
محبت اور دوستي کے جذبے سے سرشار معاشرے کے قيام کيلئے تمام ممالک کي مشارکت لازمي ہے
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور بھوٹان ايک دوسرے کے تعاون سے ايک ايسے معاشرے کي بنياد رکھ سکتے ہيں جس ميں بغض اور جنگ و جدال کا نام و نشان تک نہ ہو۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج بدھ کي شام دارالحکومت تہران ميں منعقدہ غير وابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس کے موقع پر بھوٹان کے وزيراعظم جناب جيگ مي ٹين لي سے ملاقات کے دوران کہي، انہوں نے کہا کہ ايران اور بھوٹان کے درميان کافي زيادہ ثقافتي اشتراکات پائے جاتے ہيں اور دنيا ميں عدالت اور پائيدار امن کے قيام کے حوالے سے اسلامي جمہوريہ ايران اور بوٹان کا نقطہ نظر کافي مفيد اور مؤثر ثابت ہوگا۔
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ بھوٹان ترقي اور پيشرفت کي راہ پر گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران بھوٹان کے ساتھ روابط کو مزيد فروغ دينا چاہتا ہے اور اکثر بين الاقوامي مسائل ميں دونوں ملکوں کے نقطہ نظر کے نظريات ميں اتحاد اور يگانگي سے اس مقصد تک پہنچنا آسان ہو جائے گا۔
بھوٹان کے وزيراعظم جناب جيگ ٹين لي نے صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات پر خوشي کا اظہار کيا اور کہا کہ بھوٹان بين الاقوامي سطح پر اسلامي جمہوريہ ايران کي حمايت جاري رکھے گا۔