ہندوستاني وزير اعظم من موہن سنگھ کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: غير وابستہ تحريک کا حاليہ اجلاس دنيا سے چند تسلط پسند طاقتوں کي اجارہ داري کے خاتمے کا سنہري موقع ہے
بد 13 February 2013 - 11:00
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک کا حاليہ اجلاس دنيا سے چند تسلط پسند طاقتوں کي اجارہ داري کے خاتمے کا سنہري موقع ہے-

ہندوستاني وزير اعظم من موہن سنگھ کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

غير وابستہ تحريک کا حاليہ اجلاس دنيا سے چند تسلط پسند طاقتوں کي اجارہ داري کے خاتمے کا سنہري موقع ہے

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک کا حاليہ اجلاس دنيا سے چند تسلط پسند طاقتوں کي اجارہ داري کے خاتمے کا سنہري موقع ہے-

خبر کا کوڈ: 40969 - 

بد 29 August 2012 - 20:40

صدر نے کہا کہ يہ اجلاس رکن ممالک کے داخلي امور ميں بيروني ممالک کي مداخلت روکنے ميں کافي مفيد اور موثر ثابت ہوگا جو کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ہندوستان کا مشترکہ نقطہ نظر ہے۔

يہ بات صدر احمدي نژاد نے دارالحکومت تہران ميں بدھ کي شام غير وابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس سے پہلے ہندوستاني وزير اعظم جناب من موہن سنگھ سے ملاقات کے دوران کہي-

انہوں نے کہا کہ ہندوستان مشرقي تہذيب و تمدن کا گہوارہ رہا ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران اور ہندوستان کے درميان عرصہ دراز سے کافي خوشگوار روابط چلے آئے ہيں لہذا ان تمام باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اميد کي جاتي ہے کہ آپکے حاليہ دورہ دوطرفہ روابط کے فروغ ميں سنگِ ميل ثابت ہوگا۔

صدرِ مملکت نے ہندوستان کو غير وابستہ تحريک کے بانيوں ميں سے قرار ديا اور کہا کہ اس اجلاس ميں ہندوستان کا نقطہ نظر خاصي اہميت کا حامل ہے- انہوں نے کہا کہ غير وابستہ تحريک کا حاليہ اجلاس خطے ميں پائيدار امن و سلامتي کے قيام ميں کافي مؤثر ثابت ہوگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ہندوستان کا مشترکہ تہذيب و تمدن انساني اصولوں پر استوار ہے لہذا بين الاقوامي سطح پر بھي يہ دونوں ملک ايک ساتھ چليں گے-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ استعماري طاقتيں ہرگز ہندوستان کي ترقي نہيں چاہتے کيونکہ انہيں ترقيافتہ ہندوستان سے خطرہ ہے۔

صدر احمدي نژاد نے دونوں ملکوں کے درميان سياسي، ثقافي اور اقتصادي روابط کے فروغ پر زور ديا اور کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ہندوستان کےساتھ مختلف شعبوں ميں روابط کي توسيع ميں کسي محدوديت يا بندش کا قائل نہيں ہے، صدر احمدي نژاد نے بين الاقوامي سطح پر اسلامي جمہوريہ ايران کي ايٹمي سرگرميوں کي حمايت پر ہندوستان کا شکريہ ادا کيا۔

ہندوستاني وزير اعظم جناب من موہن سنگھ نے غير وابستہ تحريک کے حاليہ اجلاس ميں شرکت پر خوشي کا اظہار کيا اور کہا کہ ہندوستان اسلامي جمہوري ايران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے اور اسکا ملک ايران کي خارجہ پاليسيوں کي حمايت کرتاہے۔



خبر کا کوڈ: 40969  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے