
موريشس کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:
دوسروں کے حقوق کي پاسداري اور احترام سے دنيا کا نظام بہتر انداز ميں چلايا جا سکتا ہے
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اگر ممالک کے داخلي امور ميں دخل اندازي سے پرہيز کيا جائے اور دوسروں کے حقوق کا احترام رکھا جائے تو دنيا کا نظام بہتر انداز ميں چلايا جا سکتا ہے۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج منگل کو غير وابستہ تحريک کے وزراء کے اجلاس کے موقع پر موريشس کے وزير خارجہ سے ملاقات کے دوران کہي-
انہوں نے کہا کہ بين الاقوامي سطح پر اسلامي جمہوريہ ايران اور موريشس کو ايک جيسے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے اور عالمي سطح پر بھي دونوں ملکوں کے نقطہ نظر ميں يگانگي پائي جاتي ہے لہذا يہ بات دونوں ملکوں کے درميان اقتصادي اور سياسي روابط ميں مزيد استحکام کا باعث بنے گي۔
صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے اقتصادي ماہرين کا اجلاس دوطرفہ اقتصادي تعلقات کے استحکام اور پائيداري کا ذريعہ قرار ديا اور کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران موريس کے ساتھ تجارتي تعلقات کے فروغ ميں کسي بندش يا رکاؤٹ کا قائل نہيں ہے۔
موريشس کے وزير خارجہ جناب آروين اولہ نے کہا کہ اسکا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ايٹمي سرگرميوں کي بھرپور حمايت کرتا ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ مزيد اقتصادي تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔