مالي کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: سامراجي طاقتيں دہشت گردوں کي حمايت اور پشت پناہي کرکے پورے خطے ميں وحشت اور بدامني پھيلا رہے ہيں-
بد 13 February 2013 - 11:01
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ استعماري طاقتيں سامراجي طاقتيں دہشت گردوں کي حمايت اور پشت پناہي کرکے پورے خطے ميں وحشت اور بدامني پھيلا رہے ہيں حالانکہ تمام اسلامي ممالک اپس ميں دوست ہيں اور ان کے درميان کوئي اختلاف نہيں ہے بلکہ ديگر اديانِ الٰہي کے پيروکاروں کے ساتھ بھي مسلمانوں کے کوئي بنيادي اختلافات نہيں ہيں، لہذا موجودہ حالات کا تقاضا يہ ہے کہ تمام مسلمان عالمي سطح پر توحيد اور عدالت کے فروغ کيلئے ايک دوسرے کے ساتھ تعاون کريں۔

مالي کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

سامراجي طاقتيں دہشت گردوں کي حمايت اور پشت پناہي کرکے پورے خطے ميں وحشت اور بدامني پھيلا رہے ہيں-

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ استعماري طاقتيں سامراجي طاقتيں دہشت گردوں کي حمايت اور پشت پناہي کرکے پورے خطے ميں وحشت اور بدامني پھيلا رہے ہيں حالانکہ تمام اسلامي ممالک اپس ميں دوست ہيں اور ان کے درميان کوئي اختلاف نہيں ہے بلکہ ديگر اديانِ الٰہي کے پيروکاروں کے ساتھ بھي مسلمانوں کے کوئي بنيادي اختلافات نہيں ہيں، لہذا موجودہ حالات کا تقاضا يہ ہے کہ تمام مسلمان عالمي سطح پر توحيد اور عدالت کے فروغ کيلئے ايک دوسرے کے ساتھ تعاون کريں۔

خبر کا کوڈ: 40965 - 

منگل 28 August 2012 - 18:45

يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج منگل کو غير وابستہ تحريک کے وزراء کے اجلاس کے موقع پر مالي کے وزير خارجہ جناب جبرائيل باسولہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہي-

انہوں نے مالي کي عوام کو ايمان کے جذبے سے سرشار قرار ديا اور اميد ظاہر کي کہ مالي ماضي کي طرح ترقي کي راہ پر گامزن رہے گا۔

صدر ممکت نے کہا دشمن طاقتيں مالي کي ترقي اور پيشرفت نہيں چاہتے ليکن مالي کے باايمان اور غيور عوام تدبر اور درايت کے ساتھ تمام مشکلات پر قابو پاليں گے-

انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران آج تک مالي کے ساتھ تمام مشکلات ميں شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور آيندہ بھي ہمارا يہ تعاون جاري رہے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ ايک عرصہ سے دونوں ملکوں کے سربراہوں کے درميان ملاقاتوں کا سلسلہ جاري اب و تاب کے ساتھ جاري ہے لہذا اميد ہے کہ ان ملاقاتوں کے نتيجے ميں دونوں ملکوں کے درميان اقتصادي، سياسي اور ثقافتي سطح پر تعلقات ميں استحکام پيدا ہو جائے گا-

انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران مالي کي ترقي اور پيشرفت کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کيلئے تيار ہے۔

مالي کے وزير خارجہ نے بھي غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کي ميزباني شائستگي کے ساتھ انجام دينے پر اسلامي جمہوريہ ايران کا شکريہ ادا کيا۔

خبر کا کوڈ: 40965  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے