بوليويا کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: غير وابستہ تحريک کو ترقي اور ممالک کے درميان عدالت کے اجراء کيلئے اپني پوري توانائي خرچ کرني چاہيے
جمعرات 16 May 2013 - 12:29
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آزادي اور خود مختار ممالک کے درميان روابط کے استحکام کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک کو ترقي اور ممالک کے درميان عدالت کے اجراء کيلئے اپني پوري توانائي خرچ کرني چاہيے۔

بوليويا کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

غير وابستہ تحريک کو ترقي اور ممالک کے درميان عدالت کے اجراء کيلئے اپني پوري توانائي خرچ کرني چاہيے

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آزادي اور خود مختار ممالک کے درميان روابط کے استحکام کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک کو ترقي اور ممالک کے درميان عدالت کے اجراء کيلئے اپني پوري توانائي خرچ کرني چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 40950 - 

منگل 28 August 2012 - 17:24

يہ بات صدر احمدي نژاد نے غير وابستہ تحريک کے وزراء کے اجلاس کے موقع پر بوليويا کے وزير خارجہ سے ملاقات کے دوران کہي-

انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور بوليويا کے درميان دوستانہ روابط کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دنيا کے حالات ميں تبديلي آئي ہے لہذا آزاد اور خود مختار ممالک کو باہمي اتحاد اور يکجہتي سے عدالت کے حصول کيلئے اپني کوششيں جاري رکھني چاہيے۔

صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ استعماري نظام زوال کا شکار ہے لہذا سامراجي طاقتيں کيلئے اپني بقاء اور درپيش مشکلات پر پردا دالنے کيلئے آزاد ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہيں ليکن يہ اس مقصد ميں ہرگز کامياب نہيں ہوسکتے-

انہوں نے کہا کہ رفتہ رفتہ قوميں بيدار ہو رہي ہيں اور عالمي سامراج کے خلاف ان کي مزاحمت شروع ہوچکي ہے لہذا اب آزاد اور خود مختار ممالک کو پہلے سے کہيں زيادہ اتحاد اور يکجہتي کي ضرورت ہے۔

صدر احمدي نژاد نے اسلامي جمہوريہ ايران کے موقف کي صاف و شفاف انداز ميں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہميشہ عدالت کے طرفدار رہے ہيں اور اخري دم تک اس موقف پر ڈٹے رہيں گے-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ عنقريب تاريکي اور ظلمت کا يہ دور اختتام کو پہنچے گا اور ہر جگہ حق کا ہي بول بالا ہوگا۔

بوليويا کے وزير خارجہ جناب چوکہ وانکا نے صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات پر خوشي کا اظہار کيا اور کہا کہ آزاد و خود مختار ممالک کو اپنے مقاصد کے حصول کيلئے عالمي سطح پر ايک مضبوط ٹيم تشکيل ديني چاہيے۔



خبر کا کوڈ: 40950  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے