
صدر مملکت کي نميبيا کے وزير خارجہ سے ملاقات:
آزاد اور خودمختار ممالک ناوابستہ تحريک کي صلاحيتوں سے بھرپور استفاده کريں-
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج (منگل) ناوابستہ تحريک کے وزراء کے اجلاس کے موقع پر نميبيا کے وزير خارجہ سے ملاقات کي ہے۔
صدر نے اس ملاقات ميں کہاہے کہ ايران اور نميبيا کے درميان تعلقات کے فروغ ميں کوئي رکاوٹ نہيں ہے اور دونوں ممالک کے درميان بہت سے شعبوں ميں تعاون کے ليۓ راستے ہموار ہيں اور اميد ہے کہ دوطرفہ رابطوں اور تعاون ميں تيزي سے اضافہ ہوگا۔
صدر نے مزيد کہا ہے کہ ايران، نميبيا کي ترقي کے ليۓ اس ملک کے اقتصادي پروگرام ميں تعاون کے ليۓ تيار ہے۔
ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايران اور نميبيا دونوں ملکوں کو آزاد و خودمختار ملک قرار ديتے ہوۓ کہا ہے ہميں اپنے پاؤں پر خود کھڑا ہونا چاہيے اور کسي دوسرے کا محتاج نہيں ہونا چاہيے-
صدر ايران نے يہ بات زور دے کر کہي کہ دنيا کي بعض بڑي طاقتوں نے ہماري دولت اور ثروت پر نظريں گاڑھ رکھي ہيں اور يہ طاقتيں چاہتي ہيں کہ ہماري دولت اور سرمايے سے اپني ترقي کي منازل طے کريں۔
نميبيا کے وزيرخارجہ نوجوما نے اس ملاقات ميں کہا ہے کہ نميبيا نے ہميشہ ايران کے بنيادي حقوق کي حمايت کي ہے اور ہم ايران کي طرف سے ناوابستہ تحريک کي آئندہ سربراہي کي بھرپور حمايت کرتے ہيں۔
نميبيا کے وزير خارجہ نے امريکہ اور يورپ کي طرف سے ايران پر روزافزون دباؤ کا ذکر کرتے ہوۓ کہا ان حالات ميں نميبيا،ايران کي ہر طرح مدد کے ليۓ تيار ہے اور ہميں اميد ہے کہ ايران ان سخت حالات کو کامياب و کامراني سے عبور کرے گا۔