اٹھ نئي بائيلوجيکل دواؤں کي تقرہبِ رونمائي کے دوران صدر کا خطاب: ہميں دواؤں کے ايجاد سے مريضوں کي شفايابي ان کے ديگر مادي فوائد کي نسبت کہيں زيادہ مطلوب ہے-
جمعه 14 December 2012 - 11:17
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے نئي پيشرفتہ اور اسڑيٹجيک دواؤں کے ايجاد سے ملک خارجي ممالک سے ان دواؤں کے درآمد کرنے سے بے نياز ہو جائے گا اور ساتھ ساتھ انہيں ديگر ممالک کو برآمد کرنے سے ہميں اقتصادي فائدہ بھي پہنچے گا ليکن ان دواؤں کے استعمال سے مريضوں کي شفايابي ہميں انکے ديگر مادي فوائد کي نسبت کہيں زيادہ مطلوب ہے۔

اٹھ نئي بائيلوجيکل دواؤں کي تقرہبِ رونمائي کے دوران صدر کا خطاب:

ہميں دواؤں کے ايجاد سے مريضوں کي شفايابي ان کے ديگر مادي فوائد کي نسبت کہيں زيادہ مطلوب ہے-

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے نئي پيشرفتہ اور اسڑيٹجيک دواؤں کے ايجاد سے ملک خارجي ممالک سے ان دواؤں کے درآمد کرنے سے بے نياز ہو جائے گا اور ساتھ ساتھ انہيں ديگر ممالک کو برآمد کرنے سے ہميں اقتصادي فائدہ بھي پہنچے گا ليکن ان دواؤں کے استعمال سے مريضوں کي شفايابي ہميں انکے ديگر مادي فوائد کي نسبت کہيں زيادہ مطلوب ہے۔

خبر کا کوڈ: 40927 - 

منگل 28 August 2012 - 14:02



يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج منگل کو اٹھ نئي بائيلوجيکل دواؤں کي تقريبِ رونمائي کے دوران کہي، انہوں نے سب سے پہلے ان تمام ماہرين کا شکريہ ادا کيا جنکي دن رات کوششوں کے نتيجے ميں يہ عظيم کارنامہ پايہ تکميل تک پہنچا-

انہوں نے اپنے مختصر خطاب کے دوران اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ دھکي انسانيت کو فائدہ پہنچانے سے بڑھ کر کوئي خدمت نہيں، بھلا اس سے بڑھ کر بھي کوئي خدمت ہو سکتي ہے کہ کوئي شخص اپنے ايجاد کے ذريعہ دکھ ميں مبتلا انسانوں کيلئے خوشي اور مسرت کا سماں فراہم کر سکے؟



صدر مملکت نے کہا کہ انسان جوں جوں کمال اور عروج کے مدارج طے کرتا ہے اتنا ہي اس ميں خدمتِ خلق اور دوسروں کو آسائش پہنچانے کا جذبہ پيدا ہوتا ہے-

انہوں نے کہا کہ اگر کوئي قوم پختہ عزم کے ساتھ کسي کام کا ارادہ کرے تو کوئي چيز بھي اسکي راہ ميں رکاؤٹ نہيں بن سکتي۔

صدر احمدي نژاد نے اخر ميں اس عزم کا اظہار کيا کہ ميڈيکل کے شعبہ ميں ہم نے اس مقام تک پہنچنا ہے کہ انشاء اللہ عنقريب ہي ہر قسم کي دوائي ايراني ليبل کے ساتھ ديگر ممالک کو سپلائي کي جائے گي اور يہ بو علي سينا اور رازي جيسے دانشمندوں کي تربيت يافتہ قوم کيلئے کوئي بڑي بات نہيں ہے۔

کونوژوگ ھيموفيلس ويکسينيشن ، بچوں کے دماغي بخار کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹايب بي ، فيکٹر ايٹ سے مرکب نئي دوا جو ہوموفيلي بيماري ميں مبتلا مريضوں کے علاج کے لئے استعمال ہوگي اور ٹراسٹوزومب ہريسپيٹن نامي دوا جو سرطان سينہ کے علاج کے لئے ہے ان نئي دواؤں ميں شامل ہيں جن کي آج رونمائي کي گئي ہے



خبر کا کوڈ: 40927  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے