
حکومتي کابينہ کے ارکان کي رہبرِ انقلاب اسلامي کے ساتھ ملاقات کے دوران صدر کا خطاب:
ملک کو صحيح اصولوں کے مطابق چلانا وقت کي اہم ضرورت ہے
ہفتہ حکومت کے آغاز پر صدر احمدي نژاد نے اپنے کابينہ کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيۃ اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات کي-
اس موقع پر انہوں نے امام خميني (رہ)، شہيد رجائي، شہيد باھنر اور ان کے ديگر باوفا ساتھيوں کے انقلابي اہداف و مقاصد سے تجديدِ عہد کرتے ہوئے دوبارہ اس عزم کا اظہار کيا کہ موجودہ حکومت اپنے انقلابي اہداف و مقاصد يعني عدالت، عوام کي خدمت رسائي، ملک کي تعمير و ترقي کيلئے تلاش پر پابند رہے گي۔
صدر احمدي نژاد نے سائنس و ٹيکنالوجي، دفاع، خارجہ پاليسي، تعليم، صحت، ثقافت اور ايٹمي ٹيکنالوجي سميت ديگر شعبوں ميں موجودہ حکومت کي اب تک کي کارکردگي کے حوالے سے اجمالي رپورٹ رہبر انقلاب اسلامي کو پيش کي-
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ حکومت نے رواں سال کي بجٹ ميں ملکي سرمايہ داري کا خصوصي لحاظ
رکھا ہے، انہوں نے مزيد کہا کہ ملک کو صحيح اصولوں کے مطابق چلانا وقت کي اہم ضرورت ہے۔